جمعیت علماء حلقہ اٹکی کا انتخاب کل


عادل رشید
رانچی:جمعیت علماء حلقہ اٹکی کا انتخاب 19 اگست کو ہونا طے پایا ہے۔اس کے لئےسکریٹری عبدالرشید نے ایک لیٹر جاری کر حلقہ کے علماء کرام،حفاظ وذمہ داران،انجمن سے اس انتخاب میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔لیٹر میںلکھا ہے کہ 19 اگست بروز منگل بعد نماز عصر مدینہ مسجد غلام ٹولی اٹکی میں جمعیت علماء ہند صوبہ جھارکھنڈ کے ذمہ داروں کی ایک ہم نشست رکھی گئی ہے۔جس میں متفقہ رائے سے اٹکی بلاک حلقہ کے لئے جمعیت کے ذمہ داروں کا انتخاب کیا جائیگا۔جن میں بطور مہمان خصوصی حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء رانچی،حضرت مولانا اصغر مصباحی جنرل سکریٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ جناب الحاج شاہ عمیر صاحب خازن جمعیت علماء جھارکھنڈ و دیگر علماء کرام بھی تشریف لارہے ہیں۔

You Might Also Like
फेडरेशन ऑफ मुस्लिम वीमेन का दो दिवसीय हुनर 2025 दिवाली और लगन प्रदर्शनी का आयोजन
oplus_3145728 रांची: फेडरेशन ऑफ मुस्लिम वीमेन के तीसरे संस्करण के तहत दो दिवसीय हुनर 2025 – दिवाली एवं लगन एग्ज़ीबिशन...
مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل
رانچی:آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کے رکن ایڈوکیٹ اے علام نے ایک پریس بیان جاری کیا ہے۔جس میں...
مجلس علماء جھارکھنڈ کے تینوں بازو کی مشترکہ نشست کا انعقاد
رانچی:رانچی 16 اکتوبر 2025 بروز جمعرات مجلس علماء جھارکھنڈ کے تینوں ونگ،مجلس عمومی،مجلس عاملہ اور مجلس سرپرستان کی مشترکہ نشست...
مدینہ ٹریولس کےزیر اہتمام جے یو اےپبلک اسکول میں تربیتی اجلاس کاہوا انعقاد
22اکتوبر کو رانچی ودھلی سے 150زائرین علماءکرام کی قیادت میں ہوں گے روانہ جے یو اے پبلک اسکول کھوری مہوا...