All India NewsBlogfashionhealthNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جمعیت علماء اٹکی بلاک کا انتخاب مکمل

Share the post
oplus_1048576

صدر بنے مولانا سعید، جنرل سیکرٹری قاری طیب, خازن حاجی معین

رانچی/اٹکی(عادل رشید) آج بتاریخ 19 اگست 2025 بروز منگل بوقت بعد نماز عصر بمقام مدینہ مسجد غلام ٹولی اٹکی رانچی میں جمعیۃ علماء ہند کی تحریک پر جمعیۃ علماء اٹکی بلاک ضلع رانچی کا انتخابی عمل بحسن خوبی انجام پذیر ہوا۔ جس میں ایک صدر، دو نائبین صدور، ایک ناظم اعلی، دو ناظم، ایک خزانچی اور گیارہ سے زیادہ اراکین عاملہ اتفاق راۓ سے منتخب ہوئے۔

مشاہدین کے طور پر حضرت مولانا عبد القیوم قاسمی جنرل سیکرٹری ضلع رانچی، جناب الحاج شاہ عمیر صاحب خازن جمعیت علماء جھارکھنڈ، مولانا اصغر مصباحی سیکرٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ شریک ہوئے۔ جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی حشمت اللہ نے کی اور نظامت مولانا عبدالقیوم اور حافظ عبدالعزیز نے کیا۔

مولانا سعید صاحب کو صدر، حافظ حاجی محمد وسیم نائب صدر، حاجی محمد تسلیم نائب صدر، حضرت مولانا قاری طیب جنرل سیکریٹری، مولانا زبیر نائب سکریٹری اور مفتی حشمت اللہ نائب سکریٹری اور حاجی محمد معین خازن منتخب کیے گئے۔

ممبران میں حافظ فیروز، مولانا عبدامالک، حافظ سلامت، حافظ ساجد، مفتی شعیب، مولانا انصاراللہ، مولانا امتیاز، ابو معاذ، سمشیر، مولانا کلیم، محمد عیاض، حافظ جہانگیر، محمد اشتیاق، مولانا تبریز رکن منتخب ہوئے۔

حضرت مفتی سلمان قاسمی کے دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔ حضرت مفتی قمر عالم قاسمی اور حضرت مولانا اصغر مصباحی نے جمعیت علماء کا مختصر تعارف بیان کیا۔ اس موقع پر حافظ عارف، حافظ تجمل، حافظ عبدالعزیز، مولانا ابوالکلام، حاجی ظہیر، قاری امین الدین، افتخار عالم، عبدالرقیب، حاجی سجاد، رستم انصاری، محمد کفیل، شمشاد، مولانا کمال، مولانا عبدالرشید، مولانا منیر الدین، حافظ اکرام، صحافی عادل رشید سمیت کئی معززین موجود تھے۔

Leave a Response