All India NewsHazaribag NewsJharkhand News

جمعیتہ علماء بلاک کٹکم سانڈی کے صدر ممتاز شاه عالم عرف مسٹر عالم ، سکرٹری جناب محمد شاہد عرف را جا خان منتخب

Share the post

آج بتاریخ 20 / ربیع الاول 1447 ھ مطابق 13 ستمبر 2025 بمقام : مدرسه اسلاميه فيض العلوم ، کٹکم سانڈی میں جمعیتہ علماء بلاک کٹکم سانڈی کے انتخاب کے تعلق سے علماء و حفاظ اور دانشوران و معززین کی ایک مشترکہ نشست ہوئی ، جس جمعیتہ علماء ہزاری باغ کے صدر مولانا انور حسین غازی، جنرل سکر بڑی حافظ محمد اسامہ جامعی ، نائب صدور مولانا محمد موسی القاسمی و جناب ابو طلحہ ہاشمی اور ضلعی خازن مولانا ضیاء ارشد ندوی کی موجودگی میں انتخابی کارروائی عمل میں آئی ۔

مجلس انتخاب کا آغاز جناب حافظ محمد صدام حسین کی تلاوت قرآن کریم سے ہوئی ، پھر جنرل سکریٹری ضلع جمعیة نے عشق نبی صل اللہ علیہ وسلم میں ڈوب کر ایک عمدہ نعت پاک سے اہل مجلس کو محظوظ کیا ، بعد ازاں درج ذیل کارروائی عمل میں آئی جس میں جمعیتہ علماء بلاک کٹکم سانڈی کے عہدے داران و ذمہ داران کا انتخاب کیا گیا ، چنانچہ بطور صدر جناب ممتاز شاه عالم عرف مسٹر عالم ، اور بطور سکرٹری جناب محمد شاہد عرف را جا خان صاحب کو منتخب کیا گیا ۔ اور بطور خازن جناب منظور عالم جاب کٹکم سانڈی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ پھر نائب صدر کیلئے مندرجہ جناب عبد الجلیل ، جناب محمد نوشاد خان لکھنو اور حافظ مکرم صاحبان اور نائب سکریٹریز کے طور پر جناب محمد شیر عالم عرف شیرو اور جناب عبد الرواف کو اور میڈیا پربھار کیلئے محمد تمیم الدین صاحب کو منتخب کیا گیا ۔ باقی حضرات جمعیة علماء کے ممبران منتخب ہوئے ۔ آخر میں جنرل سکریٹری ضلع جمعیة کی رقت آمیز دعا کے ساتھ مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

Leave a Response