جمشید پور میں انجمن فروغ اردو کی ایک اہم میٹنگ منعقد


جمشید پور :انجمن فروغ اردو جھارکھنڈ کی آج ایک اہم میٹنگ خالد اقبال (ڈائریکٹر ایم ایس ائی ٹی ائی) کی صدارت میں آزاد نگر مانگو جمشید پور میں رکھی گئی جس میں مہمان خصوصی سرفراز احمد آئی ٹی انجینیئر نے اپنی بیان میں اردو کی بقا اور آنے والے وقت کی ضرورت اور نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ اردو کو کیسے بڑھاوا دیا جائے، اس پر اپنی بات رکھی۔ اردو کو روزی روٹی کے ساتھ جوڑنا آج کے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اردو کے فروغ کے لیے تمام لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔ بہت جلد ان شاءاللہ اردو جرنلزم کے کلاسز بھی ایم ایس ائی ٹی آئی میں کیا جائے گا جس میں صحافی شاکر عظیم آبادی کے خدمات لیے جائیں گے ۔

اس میں میٹنگ میں محمد عمران ، انور حسین ، عبدالرشید فیضی، تبسم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس میٹنگ کو کامیاب بنانے میں مہر النساء رومی ،بسرہ ابراہم، نور جہاں،منتشاعالیہ ،صبا پروین، فردین عالم، فیاض احمد سمیت کافی تعداد میں لوگ میٹنگ میں موجود تھے۔ انجمن فروغ اردو (جھارکھنڈ)اردو کے فروغ و بہبود کے لیے ہمیشہ کام کرتی ہے۔ ڈاکٹر محمدغالب نشتر کی گائیڈنس اور ان کی رہبری میں اس کام کو آگے بڑھانے میں ان کے خدمات کس طرح سراہنا کرتی ہے بہت جلد ایک بڑی میٹنگ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ شکریہ کی تجویز انور حسین نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
