All India NewsBloghealthNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جھارکھنڈ کے مولانا الیاس مظاہری اور مولانا جوہر کو مکہ مکرّمہ میں خدمت خلق ایوارڈ سے نوازا گیا

Share the post

مکۂ مکرمہ میں مولانا الیاس اور مولانا جوہر “خدمتِ خلق ایوارڈ” سے سرفراز

مکۃ المکرمہ میں ایک پُروقار اور روح پرور تقریب کے دوران مولانا الیاس مظاہری اور مولانا جوہر مظاہری کو خدمتِ خلق کے میدان میں ان کی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں “خدمتِ خلق ایوارڈ” سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز ان حضرات کی طویل مدتی کاوشوں، انڈیا سے آنے والے معتمرین کی بہترین رہنمائی، منظم انتظام و انصرام، اور خالص دینی جذبے کے ساتھ انجام دی گئی بے لوث خدمات کے صلے میں پیش کیا گیا۔
یہ ایوارڈ انہیں مدینہ ٹریولس انٹرنیشنل ہوٹل ریاض الضیافہ کے چیئرمین کی جانب سے باوقار شخصیات کی موجودگی میں دیا گیا۔


اس موقع پر مولانا الیاس مظاہری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز درحقیقت قاری مدثر صاحب، مولانا شاہویز مظاہری، اور ریاض الضیافہ انٹرنیشنل ہوٹل کے چیئرمین محمد اسامہ صاحب سمیت ان تمام لوگوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، جو اخلاص کے ساتھ حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
مولانا جوہر مظاہری صاحب نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے ریاض الضیافہ انٹرنیشنل ہوٹل کے چیئرمین جناب محمد اسامہ صاحب، محترم قاری مدثر صاحب اور مولانا شاہویز مظاہری صاحب کی اس بے لوث خدمت پر دلی مسرت اور خوشی کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ حضرات جس اخلاص، محبت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کر رہے ہیں، وہ یقیناً لائقِ تحسین ہے۔
اسی تقریب میں مولانا آزاد اکیڈمی کے ڈائریکٹر حافظ محمد حفظ اللہ صاحب نے دونوں علماء کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ مولانا الیاس مظاہری اور مولانا جوہر مظاہری جس اخلاص، ایثار اور دینی جذبے کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کی کارکردگی بے مثال ہے۔اسی طرح حضرت مولانا اشرف قاسمی صاحب نے بھی خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مدینہ ٹریولس کی پوری ٹیم اور دونوں معزز علماء کے حق میں دلی دعائیں کیں۔
تقریب میں شریک معزز شخصیات میں وصیل احمد، امان اللہ اختر صاحب ، ماسٹر امین الرحمن صاحب، جناب محمد شوکت صاحب ، نور محمد صاحب کولکاتا، جناب حیات صاحب عبدالقیوم صاحب دمکا.جناب رفیق صاحب ،قاری مشتاق صاحب (مدرس مدرسہ حسینہ، رانچی)مولانا غلام سرور رام گڑھ ،مولانا معراج ہزاریباغ، اور دیگر انڈیا سے آئے ہوئے معزز عازمینِ عمرہ شامل تھے، جنہوں نے بھی بھرپور انداز میں مبارکباد پیش کی اور دعاوں سے نوازا۔

Leave a Response