All India NewsBlogfashionJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جامعہ حسینیہ کڈرو مفتی قمر عالم قاسمی، مولانا نجم الدین، حافظ محمد منیر الدین اور قاری خورشید شکریہ کے مستحق

Share the post

شاہ عمیر
25 ستمبر 2025ء بروز جمعرات کو جامعہ حسینیہ جامعہ نگر کڈرو رانچی میں جمعیت علماء جھارکھنڈ کے ارکانِ منتظمہ کا ایک نہایت اہم اور پُر وقار اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت مولانا اسرار الحق مظاہری نے فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند، دہلی) اور حضرت مولانا مفتی جاوید اقبال صاحب (صدر جمعیت علماء بہار) شریک ہوئے۔
اس اجلاس میں تنظیمی اور انتخابی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور باہمی مشاورت و اتفاق رائے سے آئندہ کی قیادت منتخب کی گئی۔ حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی صاحب کو صدر جمعیت علماء جھارکھنڈ منتخب کیا گیا، چار نائبین صدور بھی منتخب ہوئے، جبکہ حضرت الحاج شاہ عمیر صاحب کو اتفاقِ رائے سے خازن منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں شریک ارکان نے جمعیت علماء کے نصب العین کی تکمیل اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر عزمِ مصمم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ارکانِ منتظمہ کی ضیافت اور مہمانوں کی خدمت و پذیرائی کے لیے جو شاندار انتظامات کیے گئے وہ قابلِ ستائش ہیں۔
بالخصوص جامعہ حسینیہ کڈرو رانچی جھارکھنڈ کے تمام ذمہ داران ، حضرت مولانا مفتی قمر عالم قاسمی صاحب (شہر قاضی رانچی)،
حافظ محمد منیر الدین صاحب اور جناب قاری خورشید صاحب (محتمم مدرسہ انوارِ صحابہ، الٰہی نگر، پنداگ رانچی)
نے مہمان نوازی، ضیافت اور خاطر تواضع میں بے مثال خدمات انجام دیں۔ ناشتہ اور کھانے کا عمدہ نظم کیا جسے تمام مہمانوں نے سراہا اور نہایت خوشی و اطمینان کے ساتھ رخصت ہوئے۔
جمعیت علماء جھارکھنڈ ان تمام بزرگوں اور کارکنان کی خدمات پر دلی تشکر کا اظہار کرتی ہے۔
ہم اپنے مہمانانِ گرامی سے معذرت خواہ ہیں کہ اگر ضیافت یا خدمت میں کوئی کمی رہ گئی ہو یا خاطر داری میں کوئی کوتاہی محسوس کی گئی ہو۔ ہماری درخواست ہے کہ مہمانانِ کرام رہنمائی فرمائیں تاکہ آئندہ مزید بہتری لائی جا سکے۔
میں اپنے تمام ارکانِ منتظمہ کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ےےہوں جنہوں نے جمعیت علماء جھارکھنڈ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ریاست کے مختلف اضلاع سے سفر کی مشقتیں برداشت کر کے راجدھانی رانچی پہنچ کر اجلاس میں شرکت کی اور اسے کامیابی سے ہمکنار کیا۔
یہ اجلاس اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ جمعیت علماء جھارکھنڈ مضبوط اور متحرک قیادت کے ساتھ اپنی ملی، دینی اور سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a Response