All India NewsBlogfashionGiridih NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا میں اجلاس آج تیاری پوری: مولانا الیاس

Share the post

ہندوستان کے موقرعلماءکرام و شعرا ء کی آمد یقینی

رانچی: جامعہ عثمان بن عفان محلہ مصطفی آباد کھوری مہواضلع گریڈیہہ جھارکھنڈ کا یک روزہ عظیم الشان جلسہ دستاربندی و افتتاح اجلاس بتاریخ 27 مئی 2025 بروز منگل بعد نماز مغرب منعقد ہونے جارہا ہے۔ جن کی صدارت امیر شریعت جھارکھنڈ محقق زماں حضرت اقدس الحاج علامہ و مولانا مفتی نذرتوحید صاحب مظاہری رکن ال انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و شیخ الحدیث جامعہ رشید العلوم چترا فرمائیں گے۔ جبکہ سرپرستی محبوب العلماء قائد قوم و ملت جناب حضرت مولانا نسیم انور صاحب ندوی چیئرمین فاطمہ ایجوکیشنل اینڈ ہیلتھ ٹرسٹ اٹکی رانچی فرمائیں گے۔ اس عظیم الشان اجلاس میں حفظ. مکمل کر نے والے بچوں کے سر وں پر دستار حفظ باندھی جائے گی۔ اس عظیم الشان اجلاس میں ملک ہندوستان کے اکابر علماء کرام شرکت فرمائیں گے۔
خصوصی طور پر مبلغ اسلام مناظر اسلام رئیس المبلغین جناب حضرت علامہ و مولانا عرفان صاحب قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند تشریف لا رہے ہیں ان کے علاوہ رئیس المتکلمین مقرر شعلہ بیاں جناب حضرت مولانا مفتی اظہار الحق صاحب نعمانی امام و خطیب امام موسی سیٹھ مسجد کلکتہ. خادم قراں قائد قوم وملت جناب. مفتی شہاب الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علمائے جھارکھنڈ
خطیب ہندوستان جناب حضرت مولانا اکرم صاحب قاسمی صدر جمیعت علماء گریڈیہہ ناظم جامعہ حسان بن ثابت چینو خادم قران جناب جناب حضرت مولانا منظور عالم صاحب قاسمی رکن عاملہ ٹرسٹی امارت شریعہ شرکت کریں گے۔ شاعر اسلام مداح رسول جناب دل خیرابادی. بلبل باغ رسالت جناب قاری اسعد اعظمی صاحب اعظم گڑھ یو پی سے تشریف لا رہے ہیں
اس عظیم الشان اجلاس بحیثیت نقیب. نقیب ہندوستان جناب مجاہد حسنین حبیبی صاحب سے تشریف لا رہے ہیں۔

Leave a Response