All India NewsBlogfashionJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جامعۃ المحصنات قدرت نگر چٹول چانہو میں دھوم دھام سے منایا گیا آزادی کا جشن

Share the post

رانچی: جامعۃ المحصنات قدرت نگر چٹول چانہو رانچی میں آزادی کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا۔ بچیوں نے ایک سے بڑھ کر ایک پروگرام پیش کیے۔جمعیت علماء چانہو بلاک کے صدر حضرت مولانا رفیق المظاہری نے متعینہ وقت پر پرچم کشائی کی ۔ جامعۃ المحصنات قدرت نگر چٹول کی طالبات نے گروپ کی شکل میں نہایت خوبصورت اور دلکش انداز میں قومی ترانہ پیش کیا۔ مولانا رفیق المظاہری نے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو مختصر اور جامع طور پر بیان کیا۔ مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ جامعۃ المحصنات قدرت نگر چٹول چانہو رانچی بچیوں کی تعلیم پر بہتر کام کررہی ہے۔یہاں کی بچیوں نے جو پروگرام پیش کی وہ قابل مبارکباد ہے۔

مدرسہ کےڈایریکٹر حافظ شہباز قمرنے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی حفاظت، استحکام اور تعمیر وترقی سے متعلق تمام تر ذمہ داریاں ہم باشندگان ہند کی ہیں۔ ملک سے ہر قسم کی برائیوں کے خاتمے اور اچھائیوں کے قیام کیلئے ہرممکن جدوجہد کرنا ہمارے فرائض میں داخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا جشن مناتے وقت ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ ہمارے اکابرین اور مجاہدین آزادی نے اس ملک کے لئے کتنی قربانیاں پیش کی ہے۔اس ملک کو اور اونچائی پر لے جانے کا ہم سب عزم کرتے ہیں۔وہیں ڈاکٹر شوکت اللہ نے جدوجہد آزادی کی تاریخ اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو اختصار کے ساتھ جامع انداز میں بیان کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ آزادی کی تحریک میں بلا تفریق مذہب وملت پوری ہندوستانی قوم برابر کی شریک رہی۔ یوم آزادی کی اس پررونق اور باوقار تقریب میں جامعۃ المحصنات قدرت نگر چٹول کے اساتذہ ، طالبات کے علاوہ بچیوں کے گارجین،مولانا وسیم،مفتی فیروز، مولانا علیم الدین،محمداعجاز،محمد اختر،محمد ممتاز،نورالحسن سمیت کئی لوگ تھے۔

Leave a Response