تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: مفتی محمد ثناء اللہ مظاہری


مبارکبادی پیغام
بنام: جمعیۃ علماء رانچی ضلع کے نو منتخب عہدیداران
الحمد للہ! آج جمعیۃ علماء رانچی ضلع کے انتخاب کے موقع پر محترم جناب الحاج مولانا عبدالقیوم صاحب قاسمی جوعلاقہ کی ایک معروف اور فعال شخصیت ہیں صدر کے منصب پر بحال کیا جانا اور بالخصوص جناب الحاج عمیر شاہ صاحب کو جنرل سیکریٹری
اور ساتھ ہی جناب عادل رشید صاحب جو ایک معتبر صحافی اور ملت کے ہمدرد ہیں، ان کا جمعیۃ علماء ضلع رانچی کے میڈیا انچارج کے طور پر منتخب کیا جانا ہم سب کے لیے نہایت مسرت و شادمانی کا باعث ہے۔
جناب عمیر شاہ صاحب کافی عرصہ سے جمعیۃ علماء کے ساتھ گہرا تعلق رکھتے ہیں اور ہمیشہ ملی و سماجی کاموں میں سرگرم و فعال نظر آتے ہیں۔ آپ کی خدمات اور جدوجہد کو نہ صرف عوام بلکہ علماء کرام بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اسی لیے آج آپ کا اس منصب پر منتخب ہونا پورے ضلع کے لیے باعثِ فخر ہے۔
جناب عادل رشید صاحب صحافت کے میدان میں اپنی مثبت خدمات کی وجہ سے ایک نمایاں پہچان رکھتے ہیں
ہم دل کی گہرائیوں سے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک آپ تمام نو منتخب عہدیداران کو اخلاص، دیانت اور پوری توجہ کے ساتھ ملت و سماج کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور آپ کی قیادت ملتِ اسلامیہ کے لیے اتحاد، خیر و برکت اور کامیابی کا ذریعہ بنے۔
دلی مبارکباد قبول فرمائیں!
والسلام
(مفتی) محمد ثناءاللہ مظاہری خادم حدیث و تفسیر جامعہ رشید العلوم چترا جھارکھنڈ
٣١اگست٢٠٢٥
