All India NewsBlogfashionhealthJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

تمام خطباء حضرات اوقاف کی اہمیت اور حال میں منظور شدہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے مضمرات اور اندیشوں پر خطاب فرمائیں: مجلس علماء جھارکھنڈ

Share the post

رانچی: آج مجلس علماء جھارکھنڈ نے ایک پریس اعلان جاری کیا۔ جس میں لکھا ہے کہ جیسا کہ آپ حضرات کو معلوم ہے کہ 15ستمبر 2025ء کو سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سےوقف ترمیمی قانون 2025 کے تعلق سے مایوس کن نا مکمل اور غیر تسلی بخش عبور فیصلے آئے ۔ البتہ حتمی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے ۔ اسی لیے مسلم پر نسل لا بورڈ نے اپنی مہم مزید تیز کر دی ہے ۔ اور بورڈ تحفظ اوقاف اور اس غیر دستوری اور سیاہ قانون کے خلاف پہلے مرحلے کی مہم کے بعد دوسرے مرحلے کے لیے روڈ میپ تیار کر چکا ہے ۔ جس کا آغاز یکم؍ ستمبر 2025ء سے ہو چکا ہے ۔ بورڈ نے جو اقدامات کئے ہیں عام مسلمانوں کو اس میں شرکت کرنی چاہئے ۔
لہٰذا تمام خطباء حضرات سے درخواست ہے کہ 19ستمبر بروز جمعہ مساجد میں اوقاف کی اہمیت اور حال میں منظور شدہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے مضمرات اور اندیشوں پر خطاب فرمائیں ۔ اور اوقاف کی بازیابی کے لیے دعائوں کا اہتمام فرمائیں ۔ جاری کر دہ (مفتی )محمد طلحہ ندوی (مولانا )صابر حسین مظاہری

Leave a Response