All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

تعلیم روشنی ہے جہاں تعلیم ہوگی وہاں اندھیرا نہیں رہ سکتا: قاری انصار اللہ

oplus_1048578
Share the post
oplus_1048578

جامعہ ام حبیبہ للبنات کانکے نگڑی میں تعلیمی مظاہرہ

رانچی: تعلیم روشنی ہے اور جہالت اندھیرا ہے۔ جہاں تعلیم ہوگی وہاں اندھیرا نہیں رہ سکتا۔ تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے۔ حالات اور آزمائش سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ کیسی بھی حالات ہو اپنے بچوں کو خوب پڑھاے۔ تعلیم ہی آپکے بچوں کو آگے لے جاےگی‌۔ مذکورہ باتیں حضرت مولانا قاری انصار اللہ قاسمی خطیب مدینہ مسجد ہندپیڑھی رانچی نے کہی۔ وہ اتوار کو جامعہ ام حبیبہ للبنات کانکے نگڑی میں تعلیمی مظاہرہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام میں پورے طریقہ سے داخل ہو جاؤ۔ مدارس مکاتب اورعلماء کی قدر کرو۔ وہیں حضرت مولانا مفتی مزمل نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پہلے تعلیم تم موڑ دیے جاؤگے پھر کسی جرم سے تم جوڑ دیے جاؤگے۔ اس لیئے تعلیم کی اہمیت کو سمجھے۔ وہیں حضرت مولانا شہباز نے کہا کہ اللہ کو اپنا بنانے کی ضرورت ہے۔

oplus_1048578

پروگرام کی صدارت حضرت مولانا قاری انصار اللہ قاسمی نے کی اور نظامت حضرت مولانا معراج اشرف نے کی۔ پروگرام کی شروعات مولانا حافظ مدثر کے تلاوت قرآن کریم سے ہوی۔ نعت نبی قاری کوثر اور حافظ عطاء الللہ رہبر نے پڑھی‌۔ آے ہوے سبھی مہمانوں کا استقبال قاری رمضان اور مولانا نوراللہ قاسمی نے کیا۔ موقع پر حضرت مولانا اقبال نیر، حضرت مولانا محمود رشیدی، مفتی مزمل، مولانا شہباز، قاری جہانگیر، حافظ عطاء اللہ، مولانا مدثر، حافظ امتیاز، قاری کوثر، حافظ ہارون، حاجی شمیم اختر، حاجی جلال الدین، حاجی رفیق، حاجی ضمرالدین، یسین، حسین، اشرف انصاری، مولوی عفان، محمد آدم، ذاکر حسین، نظام، صدام حسین، رفیق انصاری، جان محمد، حافظ انصار نگڑی، محمد نثار، محمد عمران، محمد رضوان، محمد لقمان، محمد آزاد، محمد شریف، محمد سبحان سمیت آس پاس کے کئی لوگ موجود تھے۔

oplus_1048578

Leave a Response