All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

بیس؍اپریل۲۰۲۵ءاتوار کو ملّی کمیونیٹی ہال رانچی میں خصوصی حج تربیتی کیمپ کا انعقاد

Share the post

دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی کے قاضی شریعت مفتی محمد انور قاسمی دیں گے عازمینِ حج کو خصوصی اور معلوماتی ٹریننگ

رانچی: ارکانِ اسلام میں سے ایک اہم رکن حج ہے، حج ایک مہتم بالشان عبادت ہے ، ہر مومن کی دلی تمنا ہوتی ہے کہ اس عظیم الشان عبادت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا قُرب حاصل کریںاورحرمین شریفین کی زیارت سے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک اور قلب و جگرکے سکون کا سامان کریں یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا سے بڑی تعداد میں اہل ایمان والہانہ اور عاشقانہ انداز میں سفر کرکےمکّہ مکرّمہ پہونچتے ہیں اور حج و عمرہ کے ارکان ادا کرتے ہیں ،ہمارے ملک ہندوستان سے بھی ایک بہت بڑی تعداد حج کی ادائیگی کے لئے ہر سال روانہ ہوتی ہے۔
حج کی ادائیگی کے لئے جانے والوں میںبڑی تعداد بلکہ اکثر وہ ہوتے ہیں جو پہلی دفعہ حج کو جارہے ہوتے ہیں نیز ان کا ملک سے باہر کا سفر بھی پہلی دفعہ ہوتا ہے ایسے میں انہیں حج کے ارکان کی صحیح ادائیگی اس کی ترتیب وتفصیل اسی طرح سفری لوازمات و ضروریات نیز لازمی و ضروری کاغذات کے تعلق سے صحیح جانکاری اورمعلومات کا رہنا از حد لازم اور ضروری ہے ورنہ لاعلمی یا ناسمجھی کی وجہ سے اتنی اہم ترین عبادت جو بڑی آرزو، تمنا اور دعاؤں کے بعد نصیب ہوتی ہے ناقص رہ سکتی ہےجو یقیناً بڑی محرومی کی بات ہوگی اسی لئے ہمارے ملک بلکہ پوری دنیا میںبڑے اہتمام کے ساتھ عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ عازمین حج ، حج کے فرائض ، واجبات و سُنن نیز اس کی ادائیگی کی ترتیب و ترکیب ا ور اس کےاوقات نیز حج سے متعلق ضروری مسائل و فضائل کو جان سکیںانہیں مقاصد کے پیش نظر مورخہ ۲۰؍اپریل۲۰۲۵ءاتوار کے دن ملّی کمیونیٹی ہال منٹو چوک نزد راعین مسجد ہندپیڑھی رانچی میں صبح دس بجے سے عازمین حج کے لئے ایک عظیم الشان تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس کیمپ میں دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی کے قاضی شریعت مفتی محمد انور قاسمی کے ذریعہ عازمینِ حج کو اہم معلوماتی اورخصوصی ٹریننگ دی جائے گی ساتھ ہی علمائے کرام کی کار آمد اور مفید باتیں بھی ہوںگی اس لئے حج کے سفر میں جانے والے تمام مردو خواتین سے گزرش کی جاتی ہے کہ اس تربیتی پروگرام میں شریک ہو کر حج کے مسائل اور طریقۂ کار سے روشناس ہوں۔
اس اہم تربیتی کیمپ کا انعقادجناب حاجی شمیم خان صاحب اورجناب حاجی شمس تبیریز صاحب کی خصوصی دلچسپی اور انتظام سے ہورہا ہے، اس تربیتی کیمپ میں حج میں جانے والی تمام خواتین شرکاء کے لئےمعقول پردہ اور دیگر ضروریات کا نظم رہے گا اسی طرح شریک ہونے والےتمام مرد و خواتین عازمینِ حج کے لئے کھانے کا نظم رہے گا ۔

Leave a Response