بورڈ کی اپیل3 تاریخ کو اپنی دکانیں بند رکھیں


رانچی:آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کی ایک اہم نشست حضرت مولانا مفتی نذر توحید المظاہری کی صدارت میں ہوئی۔جس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈکے تین تاریخ کے اعلان سے متعلق چرچہ ہوئی۔نشست میں یہ طے ہوا کہ ایک اپیل بورڈ کےطرف سے جاری کیا جائے۔ ایک پریس اعلان بورڈ کے رکن ڈاکٹر مجید عالم کے دستخط سے جاری کیا گیا ۔جس میں لکھا ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے موجودہ وقف بورڈ قانون 2025 کے خلاف بتاریخ 3 اکتوبر2025 بروز جمعہ کو صبح 8 بجے دن سے 2 بجے دن تک اپنے اپنے تجارت ،بزنس ،دکانوں اور دفتر کو بند رکھیں۔اس موقع پر کوئی جلسہ ،جلوس،پروگرام،دھرنا،مظاہرہ،اس طرح کے کوئی بھی پروگرام ،نعرے بازی ہرگز نہ کی جائے۔سڑکوں پر بھیڑ بھاڑ نہ لگائے۔نہ ہی کسی بھی طرح کا بینر،پوسٹر لگائے۔اس موقع پر حضرت مولانا مفتی نذر توحید صاحب،حضرت مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی ،مفتی طلحہ ندوی جنرل سکریٹری مجلس علماء جھارکھنڈ، مولانا عبدالمنان اصلاحی جماعت اسلامی رانچی،حاجی مختار احمد صدر انجمن اسلامیہ رانچی،صفدر امام سکریٹری بریاتو جامع مسجد،وغیر ہ وغیرہ نے شرکت کی۔
