All India NewsBlogJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کی پہلی ریاستی کانفرنس کی کامیابی پر اظہار تشکر کیلئے نشست منعقد

Share the post

رانچی: انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کی جانب سے آج کربلا چوک واقع گلشن ہال میں پہلی ریاستی اردو کانفرنس کی کامیابی پر اظہار تشکر کیلئے انجمن کی استقبالیہ کمیٹی و دیگر عہدیداران کی ایک بیٹھک منعقد کی گئی۔ بیٹھک کی صدارت حسیب اختر نے کی۔ اس موقع پر مختلف اضلاع کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ کے کنوینر ایم زیڈ خان نے ریاستی کانفرنس میں رقم کی آمد و اخراجات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور سبھی محبان اردو کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم زیڈ خان نے کہا کہ ریاستی کانفرنس سبھی کے تعاون سے بہت کامیاب رہا۔ اس کیلئے میں آپ سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ اضلاع سے آئے نمائندوں نے بھی کانفرنس سے متعلق اپنا اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انجمن کی ریاستی دفتر کا انتظام کرنے کے حوالے سے بھی چرچہ ہوئی اور دفتر تلاش کرنے کی ذمہ داری حسیب اختر کو دی گئی۔ جس پر سبھی نے اتفاق کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی چرچہ ہوئی۔ شرکاء مجلس میں پروفیسر عبدالقدوس، محمد محبوب، ارشد مومن،ممتاز احمد،جمشید قمر، محفوظ عالم ،محمد محسن سعید ،حسیب اختر، محمد شکیل احمد،محمد الیاس اور ایم زیڈ خان وغیرہ شامل ہیں۔

Leave a Response