انجمن انتخابات 2025 کے لیے انتخابی عمل شروع


اکتوبر 8 سے 30 اکتوبر تک ووٹر بننے کا اعلان
فوٹو
رانچی: انجمن اسلامیہ رانچی 2025 کے لیے انتخابی عمل شروع ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ووٹر کا اندراج شامل ہوگا، ووٹر کے فارم 8 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک بھرے جائیں گے۔ الیکشن کنوینر حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی نے آج ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ ممبر شپ فارم 8 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک دستیاب رہے گا۔ فارم کی کوئی فیس نہیں ہے۔
ممبرشپ فارم انجمن اسلامیہ کے دفتر سے صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ عوام کی سہولت کو دھیان میں رکھتے ہوئے ممبر شپ فارم کی پی ڈی ایف فائل وٹشپ گروپ میں بھی جاری کر دی گئی ہے جسے ڈاؤن لوڈ،پرنٹ آئوٹ کر فوٹو کاپی کر کےفارم پرکر دفتر میں جمع کرسکتے ہیں۔ ہر ممبر کے لیے ممبر شپ فیس 20 روپے ہے۔کنوینر نے انتخاب سے متعلق ایک اشتہار بھی جاری کیا ہے ۔ اشتہار میں ہے کہ۔
حق رائے دہندگان دفع :۲۔ تمام عمومی اراکین کو بالواسطہ اور دوامی اراکین نیز محسنین اور واقفین کو براہ راست حق رائے دہندگی مندرجہ ذیل طریقوں پر حاصل ہو گا۔(الف) بالواسطہ حق رائےدہندگی۔ (۱) تمام مسلم پنچایتیں پانچ پانچ نمائندے نامزد کر کے الیکشن کنوینر کو بھیجیں گی(۲) تمام مساجد بہ مشمول ائمہ مساجد و مصلیان ایک ایک نمائندہ (۳) تمام غیر سیاسی مسلم جماعتیں (مثلاً جماعت اسلامی، جمعیۃ علماء، امارت شرعیہ، سنی جمعیۃ علماء) دو دو نمائندے نامزد کر کے الیکشن کنوینر کو بھیجیں گی ( ۴) تمام اقامتی مدارس (کم از کم مقیم طلباء کی تعداد بیس) ایک ایک یا دو دو( کم سے کم مقیم طلباء کی تعداد دو سو) نمائندے نامزد کر کے الیکشن کنوینر کو بھیجیں گے(۵) دیگر تمام مسلم ادبی، تفریحی اور فلاحی انجمنیں ( مثلاً لائبریریاں، ڈیبیٹنگ سوسائٹیز، کلب، ملی تعلیمی مشن ، ورزش گاہیں وغیرہ) ایک ایک نمائندہ ۔۶تمام ریاستی پیمانے کے ادبی انجمنیں ( مثلاً انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ، جھارکھنڈ ریاستی انجمن ترقی اردو) دو دو نمائندے (۷)تمام مڈل / ہائی اسکول (جہاں اردو زبان بہ حیثیت ایک مضمون پڑھائی جاتی ہو) اپنے مسلم اساتذہ یا مسلم ممبران منیجنگ کمیٹی میںسے ایک ایک نمائندہ
(۸) تمام سرکاری دفاتر ( کم سے کم مسلم ملازمین کی تعداد ایک سو) دو دو نمائندے(۹) تمام کالج ( کم سے کم اساتذہ یا اراکین منتظمہ کی تعداد پانچ) ایک ایک نمائندہ (۱۰) تمام آزاد پیشہ افراد کے مسلم اراکین (مثلاً مسلم وکلاء، مسلم ڈاکٹران، مسلم اطباء، مسلم انجنیئر) نیز علماء کی تنظیم دو دو نمائندے (۱۱)مندرجہ بالا طریقوں سے نامزد افراد متعلقہ انتخابات کے کنوینر کے مشورہ سے دیگر ایسے پندرہ افراد نامزد کریں گےجو کسی پنچایت سے متعلق نہ ہوں اور نہ مندرجہ بالاکسی حلقہ سے نامزد کئے گئے ہوںنیز یہ سمجھاتاہو کہ ان کی رکنیت انجمن کے مفاد میں ضروری ہے۔(ب) براہ راست حق رائےدہندگان۔ ہر دوامی رکن ، محسن یا واقف کو براہ راست رائے دہندگی کا حق حاصل ہوگا۔ضروری ہدایات : (۱) انہیں ادارہ، تنظیم، انجمن، مسلم پنچایت، مسلم ادبی و تفریحی و فلاحی انجمن وغیرہ کے ذریعہ ہی ممبران کو منتخب کیا جاسکے گا ۔جس کا کم از کم تین سال قدیم اور متحرک ہونا دستاویز ( بینک، پوسٹ آفس اکاؤنٹ وغیرہ) سے ثابت ہو(۲) ان کے قیام کا ثبوت اور کاروائی رجسٹر سے کم سے کم چار میٹنگوں کی کاروائی مع دستخط شرکاء کی فوٹو کاپی خود کے تصدیقی دستخط کے ساتھ ممبر سازی فارم کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہوگا(۳) کوئی بھی ادارہ، تنظیم اور انجمن وغیرہ اپنے وجود کے بعد چار ایسے سماجی، تمدنی کام کئے ہوں جس کا اثر مسلم سماج و معاشرہ میں بہتر پڑا ہو۔ اس کے کاغذات کی فوٹو کاپی مع تصدیقی دستخط ثبوت کے طور پرممبر سازی فارم کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہے
(۴) پنچایتیں، مصلیان مسجد، غیر سیاسی تنظیمیں و ادبی انجمنیں، اقامتی مدارس، فلاحی انجمنیں، کلب، سوسائٹی وغیرہ اپنے نمائندے کی ایک خصوصی نشست میں اہم اور بزرگ شخصیت کی صدارت میں کر کے خوش خط و صاف لفظوں میں ریزولیشن پاس کر صدر /سکریٹری کے مکمل دستخط اور مہر کے ساتھ دفتر انتخاب سے جاری کردہ حلف نامہ فارم کے ساتھ منسلک کرکے تاریخ ۸؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء سے۳۰؍ اکتوبر۲۰۲۵ء تک دفتر انتخاب انجمن اسلامیہ” انجمن پلازہ سکنڈ فلور، مین روڈ، رانچی “ میں صبح۱۱ بجے سے شام۴ بجے تک جمع کریں (جمعہ کو دفتر بند رہے گا) اور اس کی وصولی انتخابی دفتر سے حاصل کر لیں، رجسٹریشن فیس فی ممبر بیس روپئے (Rs.20/-) ہے جو واپس نہیں ہو گی (۵) حلف نامہ فارم کے ساتھ نامزد نمائندوں کا تازہ نیز واضح پاسپورٹ سائز دوعدد فوٹواور انتخابی شناختی کارڈ /آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی خود کے تصدیقی دستخط کے ساتھ( self attested) جمع کرنا ضروری ہے۔
(۶) نامزدگی فارم جمع کرنے کے بعد اس کی جانچ الیکشن کنوینر کی جانب سے کیا جائے گا ، تفصیلات صحیح اور درست پائے جانے کے بعد ہی انتخابی شناختی کارڈ دستیاب کرایا جائے گا، انجمن کے انتخاب کے وقت مذکورہ انتخابی کارڈ کو دکھانا لازمی ہوگا۔،انتخابی کارڈ دکھانے پر ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے گی ، اس وقت کسی طرح کا کوئی عذر و اعتراض تسلیم نہیں کیا جائے گا، نامزد ممبروں کی جانچ میں پنچایت /ادارہ/ کلب وغیر ہ کا نام، پتہ و دیگر اطلاعات / جانکاریاں غلط پائے جانے کی صورت میں اسے رد کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف مناسب قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے۔ نوٹ: صاف شفاف انتخاب عمل میں لانے کے لئے الیکشن کمیٹی کا تعاون کریں اور انجمن اسلامیہ، رانچی کے وقار کو بلند کریں۔
