انجمن اسلامیہ رَانچی 2025: حضرت مولانا مفتی انور صاحب قاسمی کو کنوینر بناے جانے کی مبارکبادی


قاضی شہر، عمارت شریعہ، دارالقضا – نیک نیتی اور للہیت کے ساتھ قوم کی بھلائی کی دعا
رَانچی، 25 ستمبر – انجمن اسلامیہ رَانچی کی طرف سے 2025 کے انتخابات کے لئے کنوینر نامزد کرنے پر میں حضرت مولانا مفتی انور صاحب قاسمی (قاضی شہر، عمارت شریعہ، دارالقضا) کو دلی مبارکبادی پیش کی جاتی ہے۔
اس موقع پر تحفظ ائم میں مساجد و موذنین کے صدر حضرت مولانا مفتی عبدالحسیب صاحب اور حضرت مولانا معراج اشرف ندوی صاحب نے مبارکبادی پیش کی اور اپنے بیانات میں امید و خواہش کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ یہ انتخاب سکون کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ انتخاب نیک نیتی اور للہیت کے ساتھ ملت کی بھلائی کے لیے ہو۔ خاص طور پر ذکر رہے کہ انہوں نے باہمی احترام اور تعاون کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک دوسرے کو بھی دلی مبارکباد پیش کی۔
انجمن اسلامیہ کے اراکین اور تمام اہل علم نے کہا کہ یہ انتخاب نہ صرف حضرت مفتی انور صاحب کی دینی و سماجی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ ملت کی رہنمائی اور قوم کی بھلائی کے لیے بھی ایک اہم موقع ہے۔
تمام اراکین نے اپنے بیانات میں کہا کہ حضرت مفتی انور صاحب کی قیادت میں ادارہ شریعہ اور دارالقضا کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے گا اور ملت کے اہم مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔
مزید برآں، اراکین نے کہا کہ حضرت مفتی انور صاحب کی شخصیت میں ایمانی و دینی صفات کے ساتھ اخلاقی اور سماجی خدمت کے اعلیٰ معیار موجود ہیں، جو ملت کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔
