All India NewshealthJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Share the post

امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
عرض ہے کہ مورخہ 11 ستمبر 2025 بروز جمعرات، بوقت صبح 10 بجے ریاستی دفتر حواری مسجد کربلا چوک رانچی میں جمعیت علماء جھارکھنڈ کے اراکینِ عاملہ اور ضلعی صدور و نظماء کی ایک اہم نشست حضرت مولانا اسرار الحق صاحب مظاہری دامت برکاتہم صدر جمعیت علماء جھارکھنڈ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
اس نشست میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ ان میں ایک فیصلہ یہ تھا کہ:
تمام اضلاع کو ریاستی دفتر کی طرف سے دی جانے والی رسیدات کی مکمل تفصیلات مرتب کی جائیں۔
اس ذمہ داری کے لیے ریاستی جنرل سکریٹری حضرت مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی صاحب دامت برکاتہم کو متعین کیا گیا تھا کہ وہ یہ تفصیلات ریاستی خازن جناب شاہ عمیر اور کمیٹی کے دیگر اراکین (حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب قاسمی نائب صدر جمعیت علماء جھارکھنڈ، حضرت مولانا عبدالقیوم صاحب قاسمی صدر جمعیت علماء رانچی و رکن عاملہ، اور حضرت مولانا جسیم الدین مظاہری چترا) کو فراہم کریں تاکہ سب مل کر رپورٹ تیار کر کے دفتر میں جمع کریں۔
افسوس کہ ابھی تک ریاستی دفتر کی طرف سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، نہ ہی ریاستی جنرل سکریٹری مولانا اصغر مصباحی صاحب کی طرف سے پیغامات اور کالز کا کوئی جواب آیا ہے۔ جبکہ انہیں بار بار تمام ارکان کی طرف یاد دہانیاں کرائی جارہی ہیں ۔
لہذا آپ تمام ضلعی صدرو و نظماء سے گزارش ہے کہ:
آپ کے ضلع کو دفتر سے جتنی رسیدات ملی ہیں، ان کی تفصیلات میرے نمبر پر یا اسی گروپ میں ارسال فرما دیں۔
تاکہ مرکز کی ہدایت کے مطابق بروقت تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے صدر محترم جھارکھنڈ و مرکزی مشاہدین کے سامنے بر وقت پیش کی جا سکے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس کام کو خیر و برکت کے ساتھ مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
شکریہ
آپ کا خادم
شاہ عمیر
خازن، جمعیت علماء جھارکھنڈ

Leave a Response