All India NewsBlogfashionJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi NewstechnologyUncategorized

الحاج شاہ عمیر کے جنرل سکریٹری بننے پر کلمات تشکر

Share the post

موصولہ اطلاع کے مطابق 29/ ستمبر 2025 ء بروز پیر بعد نماز عشاء مجلس عاملہ جمعیت علماء جھارکھنڈ کی آن لائن میٹنگ ہوئی۔ جنرل سکریٹری بنانے کا جو جمعیت دستور یے کہ صدر بمشورہ مجلس عاملہ ناظم اعلی کو منتخب کریں گے ، اس کے مطابق صدر صاحب ناءبین صدر و مجلس عاملہ کے مشورہ سے صوبہ جھارکھنڈ کی جمعیت کے لیے الحاج شاہ عمیر صاحب کو جنرل سیکرٹری کے لیے منتخب کیا ہے۔

صدر محترم کا یہ فیصلہ دراصل جمعیت کے اکابر علماء، ناءبین صدر اور ارکانِ عاملہ کے اعتماد کا مظہر ہے ، 2021ء کے گزشتہ ٹرم میں جب میں جمعیت علماء ضلع گڈا کا جنرل سکریٹری بنا تھا تو صوبائی انتخاب کے موقع پر الحاج شاہ عمیر صاحب سے لمبی ملاقات ہوئی تھی اور تنظیمی کاموں پر تفصیلی تبادلہء خیال بھی ہوا تھا‌۔ اس کے بعد رابطہ تو نہیں رہا تاہم حالیہ انتخاب تک ان کی کارگردگی کو دیکھنے کا موقع ملا، اس طویل مدت میں ضمنی رابطہ سے جو بات سمجھ میں آئی وہ یہ کہ الحاج شاہ عمیر صاحب علماء کے بڑے قدر داں ہیں ، پرسنل اور پروفیشنل معاملات میں علماء کے مشورہ کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ، سلجھے ہوئے مزاج کے ہیں ، نرم گفتار کے غازی ہیں مردم شناس کے ساتھ مزاج شناس بھی ہیں ، بروقت فیصلہ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ،بگڑتے حالات کے رخ کو موڑنا بھی جانتے ہیں ، سخاوت اور ضیافت کی صفت سے بھر پور متصف ہیں ، دینی شعور کے ساتھ دنیوی علوم اور حالات سے بخوبی واقف ہیں ، تنظیمی مزاج رکھتے ہیں ،ایک طویل عرصہ سے جمعیت علماء جھارکھنڈ سے جڑے ہوئے بھی ہیں۔

جمعیت علماء کی خدمات کو زندگی کا مقصد بنا رکھا ہے سب کو ساتھ لے کرکے چلنے کا مزاج بھی ہے ـ
اس لیے ہم ان صفات کی بنیاد پر جمعیت علماء بلاک بسنت رائے گڈا کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے جناب الحاج شاہ عمیر صاحب کو جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری کے طور پر بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں اور مبارک بادی کا خوبصورت گلدستہ کا کلمات تشکر کے طور پر ان کی خدمت میں پیش کرتے ہیں ،چونکہ یہ انتخاب محض ایک عہدہ یا منصب کی تبدیلی نہیں بلکہ اُن کی برسوں کی خالص دینی و ملی خدمات، اخلاص، قربانی اور بے لوث تعاون کا برملا اعتراف ہے، وہ مسلسل چار مرتبہ بلا مقابلہ خازن منتخب ہوکر کے مالی دیانت اور اعتماد کی زندہ مثال قائم کر چکے ہیں۔ ان کی رگوں میں اکابر جمعیت کی محبت اور ان کی تعلیمات رچی بسی ہیں، آج ملت کو ایسے ہی قیادت کی ضرورت ہے۔ جو دینی حمیت اور سماجی بصیرت کے ساتھ آگے بڑھ کر کے قوم کی رہنمائی کرے، تعلیمی بیداری، ملی اتحاد، اور سماجی انصاف کے ساتھ میدان میں نئی تاریخ رقم کرے۔
ہم پوری امید رکھتے ہیں کہ الحاج شاہ عمیر صاحب کے اخلاص، جفاکشی اور بہتر تنظیمی صلاحیتوں کے نتیجے میں جمعیت علماء جھارکھنڈ مزید مضبوط و فعال ہوگی، نئی نسل کے مسائل حل کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی، اور ملت کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنے گی۔
ہم ان سے یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ جمعیت علماء کے اکابر و مشائخ کے فیصلوں کے امین اور ترجمان بنیں گے وہ علماء کے مشورے اور رہنمائی کو اپنا سرمایۂ افتخار سمجھیں گے چونکہ ان کی پچھلی خدمات اس بات کی گواہ ہیں کہ وہ ہمیشہ علماء کی قیادت میں علماء کے مشورہ سے جمعیت کی خدمت کرتے رہے ہیں۔ ان کا انتخاب دراصل اس بات کا اعتراف ہے کہ علماء اور قوم دونوں انہیں اپنی خدمت کے لیے موزوں سمجھتے ہیں۔
ہمیں ان سے یہ بھی امید ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری میں بھی علماء کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، اور ان کے فیصلوں کو عملی شکل دینے میں دن رات محنت کریں گے ان کے مشورہ کو ہی اپنا فیصلہ سمجھیں گے
ایک مرتبہ پھر سے اس حسن انتخاب پر کلمات تشکر پیش کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ الحاج شاہ عمیر صاحب کو اخلاص کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور علمائے کرام کی سرپرستی اور دعاؤں کے سائے میں جمعیت علماء جھارکھنڈ کو مزید ترقی و کامیابی عطا فرمائے آمین

محمد نظام الدین قاسمی
بانی و مہتمم
جامعۃ الہدی
جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈ
صدر جمعیت علماء بلاک بسنت رائے گڈا
ایڈیٹر جہازی میڈیا
امام و خطیب مسجد گرین پارک دہلی
9568404747

Leave a Response