All India NewsJharkhand NewsNewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

الحاج شاہ عمیر صاحب جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری منتخب

Share the post

رانچی: (عادل رشید)، 29 ستمبر 2025:
صدرِ جمعیت علماء جھارکھنڈ حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی، چار نائبینِ صدور جمعیت علماء جھارکھنڈ حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب دمکا حضرت مولانا رضوان صاحب دیو گھر حضرت مولانا اسحاق صاحب دھنباد حضرت مولانا منہاج صاحب سمڈیگا اور ارکانِ عاملہ کی متفقہ آن لائن میٹنگ بعد نمازِ عشاء منعقد ہوئی، جس میں جناب الحاج شاہ عمیر صاحب کو 90 فیصد ارکانِ عاملہ کے اتفاقِ رائے سے جمعیت علماء جھارکھنڈ کا نیا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔


ان کے انتخاب پر جھارکھنڈ کے علمائے کرام، ائمۂ مساجد، خطباء اور قوم و ملت کے باشعور طبقے نے دلی مسرت و اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہ عمیر صاحب کا تعلق جمعیت علماء کے اکابرین سے قدیم اور گہرا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ جمعیت کی خدمات کو ترجیحِ اول بنایا اور جانی و مالی ہر پہلو سے تعاون فراہم کیا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جھارکھنڈ میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔
اس سے قبل بھی وہ مسلسل چار مرتبہ بلا مقابلہ جمعیت علماء جھارکھنڈ کے خازن منتخب ہو چکے ہیں۔ اکابرِ جمعیت جیسے حضرت مولانا ازہر صاحب نور اللہ مرقدہ (سابق صدر جمعیت علماء بہار و جھارکھنڈ) اور حضرت مولانا ابوبکر قاسمی صاحب رحمۃ اللہ علیہ (سابق جنرل سکریٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ) سمیت دیگر بزرگوں کی سرپرستی اور اعتماد ان کے ساتھ رہا ہے۔ان کی قیادت و خدمات کو عوام اور خواص ہمیشہ محبت و اعتماد کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان کے انتخاب کو ان کی خلوصِ نیت، قربانیوں اور بے لوث خدمات کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔جناب الحاج شاہ عمیر صاحب کو جنرل سکریٹری منتخب ہونا اُن کی مخلصانہ خدمات اور قابلِ قدر صلاحیتوں کا کھلا اعتراف ہے۔ تقریبا تمام ہی ارکان عاملہ نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس عظیم ذمہ داری کو خلوص، دیانت داری اور بھرپور لگن کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اللہ پاک ان کے علم و عمل اور قوتِ کارکردگی میں مزید برکت دے، ان کی کوششوں کو ملت کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے، اور ان کی قیادت میں جمعیت علماء جھارکھنڈ مزید ترقی و کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے۔اللہ تعالیٰ شاہ عمیر صاحب کو صحت و سلامتی کے ساتھ دین و سماج کی بے لوث خدمت کے مزید مواقع عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Response