All India NewsBlogJharkhand NewsLohardga NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

اظہارِ تشکر

oplus_3145728
Share the post
oplus_3145728

جمعیۃ علماء ضلع رانچی جھارکھنڈ کے حالیہ انتخاب میں اہلِ علم و دانش کی جانب سے جو اعتماد اور محبت کا اظہار کیا گیا، وہ میرے لیے باعثِ مسرت اور حوصلہ افزائی ہے۔ اس موقع پر میں اپنے تمام احباب، بزرگوں، رفقاءِ کار اور ضلع کے تمام علما، دانشوران، پنچایتوں کے خدّام، معزز سیکریٹری صاحبان اور ملت کے سنجیدہ طبقات کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مجھ ناچیز کو جمعیۃ علماء ضلع رانچی کا جنرل سیکریٹری منتخب فرما کر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ ذمہ داری محض ایک منصب نہیں، بلکہ ایک امانت ہے جسے آپ سب کی تائید اور دعاؤں کی برکت سے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ جمعیۃ علماء ایک عظیم تنظیم ہے جس کی بنیاد علمائے حق نے قرآن و سنت کی روشنی میں ملت کے دینی، تعلیمی، سماجی اور ملی مسائل کے حل کے لیے ڈالی۔ آج اسی کارواں کو آگے بڑھانا اور ملت کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

میں دل کی گہرائیوں سے اس تائید کو اپنی عزت افزائی ہی نہیں بلکہ ایک ذمہ داری سمجھتا ہوں۔ ان شاء اللہ، اپنی بساط کے مطابق اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے، ملت کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت، امت کے دینی و سماجی مسائل کے حل، اور جمعیۃ کے مشن کو آگے بڑھانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھوں گا۔

آخر میں ایک بار پھر ضلع کے تمام علما، دانشوران، منتخب نمائندگان، پنچایتوں کے خدّام اور سیکریٹری صاحبان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہم سب کو اخلاص و للّٰہیت کے ساتھ ملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور جمعیت علماء کے مشن کو مزید کامیابی سے ہمکنار کرے۔

والسلام
شاہ عمیر
جنرل سیکریٹری، جمعیۃ علماء ضلع رانچی جھارکھنذوریاستی خازن جمعیۃ علماء
1ستمبر
ستمبر2025

Leave a Response