اسلامی مرکزرانچی میں شان حبیب کانفرنس وجشن دستاربندی 8/ فروری بروز سنیچر، تیاریوں کالیاگیاجائزہ، پہنچ رہے ہیں مشائخ وخطباء۔


رانچی:- ریاست جھارکھنڈ کی مشہورومعروف مذہبی وتعلیمی درسگاہ الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز ہندپیڑھی رانچی میں تاریخ ساز اجلاس بنام “شان حبیب کانفرنس وجشن دستاربندی” 8/ فروری 2025 بروز سنیچر بعد نماز عشاء صحن اسلامی مرکز میں منعقد کی گئ ہے جس کی تیاریاں شباب پرہیں انہیں تیایوں کاآج جائزہ لیاگیاجس کی صدارت محبوب العلما حضرت قاری محمد ایوب رضوی مہتمم ادارہ ہذا نے فرمائی. اس موقع پر حضرت مولانا محمد قطب الدین رضوی ناظم اعلیٰ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے انتظامی امور اور کانفرنس کی ہورہی تیاریوں کواساتذہ، طلبہ اورارکان کی موجودگی میں مشاہدہ کرنے کے بعد خوب سراہا اور حوصلہ افزاکلمات سے نوازا کانفرنس کی تیاریاں شباب پر ہیں بینر،پوسٹر،ہنڈبل،اسٹیکر شہرواطراف میں لگاے گئے ہیں اور اعلان بھی کیاجارہاہے ٹینٹ،لائٹ،ساؤنڈ،شامیانے،گیٹ،
قمقمے لگاے جارہے ہیں صاف صفائ کاکام تیزی سے ہورہاہے اور پوراشہرجلسہ کی تیاریوں میں مصروف ہے. اس کانفرنس میں ملک ہندوستان کے مشہور معروف علماے کرام وشعراےاسلام تشریف لارہے ہیں. بالخصوص پیر طریقت رہبر شریعت شاگرد وخلیفہ حضور حافظ ملت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نصیر الدین مصباحی المعروف حضور نصیر ملت. خطیب ہندوستان حضرت مولانا مفتی محمد محمود علی شیخ الحدیث جامعہ قادریہ دودھی نگر، یوپی. حسان الہند جناب دلکش رانچوی اور خطیب باکمال حضرت علامہ مفتی محمد فیض اللہ مصباحی بنارس، مولانا احمد القادری مظفرپور، شاعر ہردل عزیز جناب امجد رضا امجد صاحب اور نقیب سدابہار جناب قاری اویس رضا شریک کانفرنس ہونگے. شہرواطراف کے علما،
قراءاور ائمہ عظام کی بھی شرکت ہوگی. کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،کانفرنس کے مہمان خصوصی جھارکھنڈ کے مقبول ترین سیاسی وملی رہنماء عالی جناب حفیظ الحسن انصاری کابینہ وزیربراے اقلیتی فلاح وبہبود وآبی وسائل حکومت جھارکھنڈ ہونگے جو مرکز سے فارغ ہونے والے طلبہ کو سند سے نوازینگے،کانفرنس کی سرپرستی عالی جناب محمد سعیدادریسی وصدارت حضرت علامہ ومولاناسیدشاہ علقمہ شبلی قادری سجادہ نشیں خانقاہ مظہریہ منعمیہ رانچی فرمائینگے. کانفرنس میں اسلامی مرکز کے فارغ التحصیل عالم، حافظ اور قاری حضرات کے سروں پر دستاررکھی جائیگی۔اس موقع پر جہاں مہمان خطباء وشعراء کی آمد ہورہی ہے وہیں ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے قاضیان شرع اور مفتیان کرام کی بھی شرکت ہورہی ہے۔آج کی نشست میں شریک ناظم اعلی، اساتذہ وارکان اسلامی مرکز نے عامۃ المسلمین سے پرخلوص گزارش ہے کہ وہ کثیرتعداد میں شریک جلسہ ہوکر کانفرنس کو کامیاب کریں اور ثواب دارین حاصل فرمائیں۔ آج کی نشست میں مولانا محمد قطب الدین رضوی، قاری محمد ایوب رضوی، مولانامسعود فریدی، مولانامفتی جمیل احمد مصباحی پرنسپل، حافظ جاوید حسین رضوی، مولاناکلیم الدین مصباحی، مولانامحمد شمشاد عالم مصباحی، قاری طالب رضاوارثی، مولاناعابدحسین، مولانانظام الدین مصباحی، مولانامفتی عاقب جاوید مصباحی، مولانانور عالم فیضی، ماسٹر ذوالفقار علی، محمدضمیرالدین وغیرہ شامل تھے۔
