All India NewsJharkhand NewsRanchi Jharkhand News

استقبالیہ کمیٹی انجمن ترقی اردو، جھارکھنڈ کی ایک اہم نشست ڈاکٹر فیروز احمد کی صدارت میں گلشن ہال، کربلا چوک روڈ میں منعقد ہوئ

Share the post

استقبالیہ کمیٹی انجمن ترقی اردو، جھارکھنڈ کی ایک اہم نشست ڈاکٹر فیروز احمد کی صدارت میں گلشن ہال، کربلا چوک روڈ میں منعقد ہوئ۔ میٹنگ میں 16 فروری 2025 کو پرانا اسمبلی ہال میں ہونے والی انجمن ترقی اردو ، جھارکھنڈ کی پہلی ریاستی کانفرنس کی تیاری کے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کانفرنس کے کنوینر ایم – زیڈ- خان نے مختلف نکات پر روشنی ڈالی اور اب تک کی پیش رفت پر گفتگو کی۔اور مزید کہاکہ اس کانفرنس میں جھارکھنڈ کے ۲۲ اضلاع کے منتخب مندوبین اور آبزرور شریک ہوں گے۔


جھارکھنڈ کے ۲۴ اضلاع میں سے ۱۹ اضلاع میں انتخاب کراۓ جاچکے ہیں اور بقیہ اضلاع میں کانفرنس کے بعد انتخابی عمل مکمل کرایا جاۓ گا۔ جہاں انتخاب نہیں ہوا ہے، وہاں کے لوگ کانفرنس میں شرکت کر سکتے ہیں لیکن انکے ضلع کی نمائندگی کو ہالڈ پر رکھا جاۓگا۔ ممبر کے حساب سے ڈےلیگیٹس کا تعین کیا جاۓگا۔
آج کی میٹنگ میں رضاکاروں کے درمیان کاموں کی تقسیم کی گئ اور اس کانفرنس کو تاریخ ساز کانفرنس بنانے کے لۓ کوشش کی جارہی ہے۔
میٹنگ میں اتفاق راۓ سے فیصلہ لیا گیا کہ 14 فروری کو سہ پہر تین بجے گلشن ہال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جاۓ گا۔
پریس میڈیا انچارج ( کنوینر)کو پبلیسٹی کا ذمہ دیا گیا ۔
آج کی میٹنگ میں دعوت نامہ بھی جاری کیا گیا۔
۔ میٹنگ میں خصوصی طور پر چیرمین استقبالیہ ڈاکٹر فیروز احمد، سابق وائس چانسلر، حسیب اختر، خالد سجاد، اقبال احمد، جمیل اصغر، جمشید قمر، عبدالقدوس قریشی، محمد سمیع اللہ خان اصدقی، محفوظ عالم، معیزالدین مرداہا، محمد نوشاد خان، محمد شکیل احمد، امن کمار، محمد الیاس، محمد محسن، محمد امان، محمد شاہ نواز عباس، ابو نصر،امام الحق، یاسمین لال، فردوس جہاں وغیرہ شامل تھے۔
کانفرنس کے کنوینر ایم – زیڈ- خان کے اظہار تشکر کے ساتھ میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔

Leave a Response