آج الفلاح میں دستار بندی کا یکروزہ اجلاس عام


ملک کے مشاہیر علماء دانشوران وارباب جماعت وجمعیت ہوں گے شریک * ذمہ داران و ممبران مستعد وسرگرم
ایم اے انصاری
صاحب گنج جھارکھنڈ
21/05/2025
ضلع کے بڑا سوناکوڑ میں قائم ادارہ الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام آئندہ یکروزہ عظیم الشان اجلاس عام منعقد ہونے جارہاہے یہ اجلاس آج 22/مئی کو ہے اسکی تیاری شروع مکمل ہوچکی جیسی اطلاع دیتے ہوئے الفلاح کے چئیرمین شیخ اجمل سلفی نے بتایا کہ سماج میں تعلیم کے تئیں بیداری لانے اور تعلیم کے حقیقی معنی ومفہوم سے عام خاص سبھوں کو روشناش کرانے کے علاوہ ادارہ کی مالی مادی ترقی اور حفاظ کرام کی دستار بندی اور ائمہ کی تکریم واعزاز کے پیش نظر آئندہ آج یکروزہ تعلیمی بیداری کانفرنس منعقد ہورہی ہے جسمیں ملک کے مشہور ومعروف اساطین علم وفن دانشوران جماعت اور اسلامک اسکالرس تشریف لارہے ہیں ان شاءاللہ

اس موقع پر شہر حیدرآباد کے مشہور خطیب وداعی شیخ عبدالرحمن عالم خان جامعی صاحب اور شیخ مصطفی اجمل مدنی ممبئی شیخ عبدالغفار سلفی بنارس شیخ شمس الحق سلفی نائب ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث جھارکھنڈ جماعت کے ہر دلعزیز شاعر جمیل اختر شفیق تیمی بہار
مفتی سعید الرحمن قاسمی قائم مقام ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ شیخ شمشاد عمر فاروق پاکوڑ جیسے خطباء عوام سے خطاب فرمائیں گے جبکہ اس کانفرنس کی صدارت شیخ اسلم کمال مدنی ڈائرکٹر میڈپبلک اسکول گمانی فرمائیں گے اور نظامت کے فرائض شیخ علی مرتضی فیضی انجام دیں گے
خیال رہے کہ اس مناسبت سے فارغ حفاظ کی مؤقر علماء اور معزز ہستیوں کے ہاتھوں دستار بندی عمل میں آئیگی ان شاءاللہ اور منصب امامت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ائمہ کرام کو اعزاز واکرام سے نوازا جائیگا
یہ کانفرنس برادر مخلص عبدالحفیظ صاحب ارمان علی نور محمد صاحب اور شیخ عطاء الرحمن فیضی کی سرپرستی میں ہوگی وہیں وکیل انصاری تجمل انصاری اور افسر انصاری اسکی نگرانی کریں گے
ذکر رہے کہ درجن سے زائد مہمانان خصوصی واعزاری بھی دیش کےمختلف شہروں سے مدعوء ہیں تمام شرکاء کے استقبال کے لئے مجلس استقبالیہ بھی بحال کردی گئی ہے اس مناسبت سے اساتذہ سمیت جملہ ذمہ داران وممبران مستعد وسرگرم ہیں توقع ہے کہ کانفرنس کامیاب تر ثابت ہوگی
