قومی ٹیسٹ برائے لیکچر شیپ کا رزلٹ گزشتہ دنوں اگیا ہے۔ راچی یونیورسٹی شعبہ اردو کے تحقیق کار مولانا شمس الحق مقابلہ جاتی نیٹ کے امتحان میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ وہ پہلے سے ہی ہی شعبہ اردو کے استاذ ڈاکٹر محمد رضوان علی کے زیر نگرانی اردو کی ادبی تاریخ نویسی پر کافی سنجیدگی کے ساتھ ریسرچ کا کام کر رہے ہیں اور ان کی پی ایچ ڈی کا موضوع ہے “جمیل جالبی اور محمد انصاراللہ کی ادبی تاریخ نویسی: متعلقین کی تاریخ ادب اردو کے حوالے سے”۔ مولانا شمس الحق مقام سرندا،پوسٹ بلسوتا،تھانہ بھنڈرا ،ضلع لوہردگا جھارکھنڈ کے ہی رہنے والے ہیں اور ان کی فراغت جامعۃ الفلاح،اعظم گڑھ سے ہوئی ہے۔ وہاں سے انہوں نے عالمیت کا کورس کیا ہے۔ ان کے نیٹ کے امتحان کی کامیابی پر پروفیسر ڈاکٹر حیدر علی، ڈاکٹر زکی اللہ مصباحی، ڈاکٹر غلام صمدانی، عذرا سلطانہ، انتخاب علی، ڈاکٹر محمد شارب، مولانا وارث جمال، نوری فردوس، نزحت فاطمہ، عبدالصمد، وغیرہم نے مسرت و شادمانی کا اظہار کیا ہے اور مبارکبادی پیش کی ہیں۔