All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

مجلس علما ء جھارکھنڈ کے زیر اہتمام ہند پیڑھی ، رنگساز ، پہاڑی ٹولہ، ڈورنڈہ و کڈرو حلقوں کے مکاتب کے اساتذہ و ذمہ داران کی ایک اہم نشست منعقد

Share the post

رانچی: مورخہ 29؍دسمبر 2024 بہ روز اتوار مدرسہ دا رالقرآن بڑی مسجد مرکز ہند پیڑھی رانچی میں مجلس علما ء جھارکھنڈ کے زیر اہتمام ہند پیڑھی ، رنگساز ، پہاڑی ٹولہ، ڈورنڈہ و کڈرو حلقوں کے مکاتب کے اساتذہ و ذمہ داران کی ایک اہم نشست زیر صدارت مولانا صابر حسین مظاہری صدر مجلس علمائے جھارکھنڈ منعقد ہو ئی ۔


نشست کا آغاز قاری عبد الحفیظ عرفانی امام پتھل کدوا مسجد کی تلاوت قرآن سے ہوا ۔ مولانا شریف احسن مظہری نائب صدر مجلس علماء جھارکھنڈ نے مکاتب کی اہمیت و افادیت پر پر مغز گفتگوکی ۔ مفتی طلحہ ندوی ، جنرل سکریٹری نے مجلس علمائے جھارکھنڈ کے اغراض و مقاصد اور کاموں کو بتاتے ہوئے مکاتب کی ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر محلے اور بستی میں مکتب قائم کر نے کی ضرورت ہے ۔ اس کے ذریعے سے نسلوں کی ایمان کی حفاظت و بقا ہے ۔ مفتی قمر عالم قاسمی ، مدرس مدرسہ حسینیہ نے مکاتب کے سلسلے میں بہت ہی قیمتی اور مفید مشورے پیش کئے ۔ اسی طرح دوسرے حضرات نے بھی اپنی رائے دیں ۔ اس نشست میں مکاتب کے نظام کو فروغ دینے اور منظم و مستحکم کرنے کے سلسلے میں مندرجہ ذیل امور طے پائے ۔ (۱) خطباء حضرات آنے والے جمعہ میں مکاتب کی اہمیت و ضرورت کو عنوان بناکر خطاب کریں ۔ (۲)ان حلقوں میں کام کو آسان کرنے کے لیے حلقہ وار کنوینر اور معاون کنوینر بنائے گئے ۔حافظ زبیر احمدکو ہندی پیڑھی حلقہ کا کنوینر بنایا گیا اور معاون کنوینر مفتی محمد اللہ قاسمی ، قاری عرفان اللہ حسینی، حافظ صغیر کو بناگیا ۔ رنگساز حلقہ کا کنوینر مولانا عمر فاروق قاسمی کو بنایا گیا جب کہ معاون کنوینر مولانا انس قاسمی اور مولانا صادق تحسین ندوی کو بنایا گیا ۔ پہاڑی ٹولہ حلقہ کا کنوینر مولانا عبد الماجد مظاہری کو بنایاگیا ، ڈورنڈہ و کڈرو حلقے کا کنوینر مولانا نعمان مظاہر ی کو بنایا گیا ۔(۳)مکتب کے نظام کو منظم اور مستحکم کرنے کے لیے جلد ہی ٹھوس لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ (۴)بچوں میں دینی تعلیم کا شوق دلانے اور رغبت پیدا کرنے کے لیے کویئز اور مسابقاتی پروگرام کا انعقاد جلدہی کیا جائے گا ۔ نشست کا اختتام مولانا صابر حسین مظاہری کی پر مغز گفتگو اور دعا سے ہوا ۔ اس موقع پر مولانا صابر حسین مظاہری ، صدر مجلس علما جھارکھنڈ ، مولا نا شریف احسن مظہری ، نائب صدر مجلس علما ء جھارکھنڈ ، مفتی طلحہ ندوی ، جنر ل سکریٹری مجلس علماء جھارکھنڈ ، مفتی قمر عالم قاسمی ، خطیب حواری مسجد ، مولانا عبد السمیع قاسمی ، امام ڈاکٹر فتح اللہ مسجد ،مولانا شوکت نعمانی امام و خطیب نور مسجد ، مولانا عبد الماجد مظاہری ،مدرس مدرسہ انوار العلوم قاسمیہ ، مولانا عمر فاروق قاسمی ، امام و خطیب چاندنی مسجد ، قاری ادریس مدرس مدرسہ دار القرآن ، حافظ محمد مظہر حسین ، امام جامع مسجد ،مولانا یوسف مظاہری مکتب معہد العلوم اسلامیہ ، مفتی محمد اللہ قاسمی ، خطیب مسجد اقراء ، قاری محبوب عالم ، امام مسجد خدیجۃ الکبر یٰ ، حافظ حمزہ،مکتب فیض القرآن ، مولانا انس ، امام و خطیب مسجد جیلانی ، حافظ صغیر ، مکتب تعلیم الدین ، مولانا سلیم مظاہری ، امام مسجد عثمان، حافظ نور الا سلام ، حافظ مقیم ، امام تسلیم مسجد ، حافظ صدام حسین ، مکتب اصحاب صفہ، مولانا محمد ندوی ، مکتب صوت القرآن ، مولانا حسیب اللہ مظاہری ، مکتب دار السلام ، چھتہ مسجد ۔مولانا انس ندوی ، حافظ میکائل رحمانی اور دیگر حضرات موجود تھے ۔

Leave a Response