کولکا تہ کے استادالشعراء جناب حلیم صابر و رئیس آعظم حیدری کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقاد 26 نومبر کو ہوا ۔
رانچی ۔ پی ۔ ار ۔
انجمن بقائے ادب رانچی رجسٹرڈ ، کرییٹو مشن جھارکھنڈ رجسٹرڈ و جمیعت العراقین رانچی کے مشترکہ زیر اہتمام کلام شاعر کے تحت 26 نومبر دوپہر دو بجے سے کولکاتہ سے تشریف فرما دو شعرائے کرام استاد الشعرا محترم جناب حلیم صابر صاحب و محترم جناب رئیس اعظم حیدری صاحب کے اعزاز میں ایک شعری نشست کا انعقاد کربلا چوک رانچی واقع گلشن ہال میں کیا گیا ۔ تقریب کی نظامت کی ذمہ داری جناب محمد سمیع اللہ خان اصدقی صاحب کو دی گئی ۔ اس شعری و اعزازی تقریب کا باضابطہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترم جناب حسیب اختر صاحب ، سابق ڈی ڈی سی کوڈرما کو بصد احترام ڈائس پر بٹھایا گیا ۔ صدارت انجمن بقائے ادب رانچی رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری جناب نصیر افسر صاحب نے کی ۔ کولکاتہ سے تشریف لائے دونوں مہمان اعزازی جناب حلیم صابر صاحب و جناب رئیس اعظم حیدری صاحب کو ڈائس پر آنے کی دعوت دی گئی ۔ دونوں مہمان اعزازی کو بدست مہمان خصوصی و صدر گرم شال و مومنٹو سے نوازا گیا ۔ کرییٹو مشن جھارکھنڈ کے سی ای او جناب بدر وقار صاحب نے مجلس کو استقبالیہ خطاب سے نوازا ۔ اس کے بعد شعری نشست کی شروعات کی گئی ۔ ناظم تقریب نے وقف کی قلت کو دیکھتے ہوئے روایت کے خلاف سب سے پہلے کولکاتہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان شاعر جناب حلیم صابر صاحب کو زحمت سخن دی ۔
ان کے بعد دوسرے مہمان شاعر جناب رئیس اعظم حیدری صاحب کو اپنے کلام پیش کرنے کی دعوت دی گئی ۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے مشاہیر شعرائے کرام نے بھی اپنے کلام پیش کئے جن میں بطور خاص جناب نہال حسین سریاوی ، جناب ہارون خمار شیر گھاٹوی ، جناب بدر وقار ، جناب طبیب احسن تابش ،محمد سمیعاللہ خان اصدقی اور اخیر میں صدر مجلس جناب نصیر افسر کے نام شامل ہیں ۔ اس شعری و اعزازی نشست کے اختتام پر جمیعت العراقین کے سدر جناب حسیب اختر صاحب نے اپنے تاثرات پیش کرنے کے بعد کولکاتہ سے تشریف لائے ہوئے شعرائے کرام ، جھارکھنڈ کی راجدھانی رانجی کے شعرائے کرام نیز تمام حاضرین جلسہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دے کر اس تقریب کو بے حد کامیاب بنایا ۔