All India NewsChatra NewsfashionhealthJharkhand News

امارت شرعیہ کی ریلیف ٹیم نے ضلع چترا کی آبادیوں میں ضرورت مندوں کے درمیان ریلیف تقسیم کی

Share the post

انسانی ہمدردی اور ضرورت مندوں کی خدمت عظیم کار خیر:قمر انیس قاسمی
(پریس ریلیز ۸؍۹؍۲۵)
ماہ ربیع الاول جو کہ سیرت کا خاص مہینہ ہے اس ماہ میں انسانی ہمدردی اورضرورت مندوں کی خدمت کار ثواب اور عبادت ہے ،یہی وجہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کا بڑا حصہ انسانی ہمدردی اور ضرورت مندوں کی کفالت میں صرف ہواہے ،بلا تفریق مذہب وملت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خدمت کرنا امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھاڑکھنڈ کا بنیادی اور قابل تقلید عمل رہا ہے، اسی کے پیش نظر امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال کے امیر شریعت مفکر ملت مخدوم گرامی حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ العالی کی حسب ہدایت اور امارت شرعیہ کے ناظم اعلی مفتی محمدسعید الرحمن قاسمی صاحب کی ایماءپر امارت شرعیہ کی ریلیف ٹیم مولانا قمر انیس قاسمی معاون ناظم امارت شرعیہ کی قیادت میںایک مؤقر وفد جس میں میں قاضی انور حسین قاضی شریعت رانچی ،مولانا مزمل حسین مبلغ امارت شرعیہ ،مولانا فیصل ،مولانا اشتیاق وغیرہ بھی شریک تھے، جھارکھنڈ کے ضلع چترا بلاک گدھور پہونچا، ضلع چترا کے گدھور،اور پتھل گڑھاکے کئی گاؤں میںسیلاب و مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے رہائشی مکانات کے علاوہ مویشیوں کا بھی نقصان ہوا ،ان آبادیوں کے درجنوں خاندان کی امارت شرعیہ کی جانب سے بذریعہ چیک تعاون کیا گیا،امارت شرعیہ کی ریلیف ٹیم ضلع چترا کے گدھور بلاک کے اورہ ،نواڈیہہ ،بھومیاں ٹولی ،سنگھانی،سندواری،تیلہیاں ،دھمول جوکا وغیرہ پہنچ کر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور خبر خیریت کے بعد ہر گاؤں کے متاثرین کو آبادی کے ذمہ دار لوگوں کے سامنے تعاون بذریعہ چیک تقسیم کیا، جس سے متاثرہ خاندان کے افراد نے راحت محسوس کی اور حضرت امیرشریعت اور امارت شرعیہ کا شکریہ اداء کیا۔قاضی محمد انور حسین قاسمی قاضی شریعت رانچی نےا س موقع پر متأثرہ خاندانوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ امارت شرعیہ کی جانب سے ریلیف کی یہ تقسیم انسانی ہمدردی کا آئینہ دارہے، اصل سہارا دینے والی ذات اللہ کی ہے، اللہ تعالی سے اپنا رشتہ مضبوط کیجئے ،ادارے کے حق میں دعا کیجئے کہ اللہ تعالی ادارے کو مزید ترقیات سے نوازے ،قائد وفد مولانا قمر انیس قاسمی معاون ناظم امارت شرعیہ نے کہا کہ ملک کی معروف اور قابل تقلید تنظیم امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ، پھلواڑی شریف پٹنہ سے مفکر ملت حضرت امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مد ظلہ کے حکم اور ناظم امارت شرعیہ کی تجویز پر ہم لوگ آپ لوگوں کی راحت رسانی کے لئے آئے ہیں ،اسلئے کہ مصیبت کی گھڑی میں تعاون کرنے کی اسلام نے تعلیم دی ہے، جس کا عملی نمونہ پیش ہے۔ جن بستیوں میںوفدکا جانا ہوا وہاں کے ائمہ، علماء، ملی و سماجی احباب نے امارت شرعیہ کی انسانی ہمدردی کے اس کار خیر کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور دل سے دعا گو ہوئے کہ اللہ تعالی امارت شرعیہ کے کاموں کو وسعت اور امیر شریعت کی زندگی میں خوب برکت عطا فرمائے ۔

Leave a Response