سرزمین کھوری مہوا میں آل جھارکھنڈ تعلیمی بیداری کانفرنس 22 فروری کو مولانا الیاس مظاہری


رہنما ء قوم وملت عالی جناب حفیظ الحسن صاحب انصاری وزیر فلاح و بہبود کی آمد یقینی
عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کھوری مہوا کے زیر اہتمام اک روزہ عظیم الشان آل جھارکھنڈ تعلیمی بیداری کانفرنس
بتاریخ 22/فروری 2025 بروز سنیچر
بوقت 10 بجے دن. بمقام احاطہ جے یو اے پبلک اسکول کھوری مہوا میں منعقد ہونا طے پایا ہے.
جنکی صدارت امیرشریعت جھارکھنڈ حضرت اقدس الحاج مفتی نذر توحید صاحب مظاہری شیخ الحدیث جامعہ رشید العلوم چترا ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ فرمائیں
ساتھ ہی جھارکھنڈ کے معززعلماءکرام ودانشوارن قوم وملت شرکت فرمائیں گے
خصوصاً جناب حضرت مولانا نسیم انور ندوی ڈائریکٹر فاطمہ گرلس اکیڈمی اٹکی رانچی ، جناب حضرت شکیل الرحمن صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ہزاریباغ ، جناب حضرت مولانا محمد اکرم صاحب قاسمی صدر جمعیت علماء گریڈیہہ، جناب حضرت مولانا محمد رستم صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت گریڈیہہ ، جناب حضرت مولانا عبدالمبین صاحب رضوی،نقیب ہندوستان جناب تسلیم رضا مدنی صاحب. جناب ڈاکٹر عرفان انصاری صاحب وزیر جھارکھنڈ سرکار جناب نظام الدین انصاری صاحب سابق ایم ایل اے راجدھنوار ، جناب سدیپ کمار سونو صاحب وزیر جھارکھنڈ سرکار جناب ڈاکٹر سرفراز احمد صاحب رکن راجیہ سبھا و چیرمین سنی وقف بورڈ جھارکھنڈ
کے علاوہ پورے جھارکھنڈ سے علماء کرام ودانشوارن قوم وملت شرکت کریں گے
اس بات کی جانکاری جمعیت علماء گریڈیہہ کے نائب صدر و سماجی کارکن جناب حضرت مولانا محمد الیاس صاحب مظاہری ناظم اعلیٰ جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا و چیرمین عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کھوری مہوا نےدی
