All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کانمائندہ وفد نے وزیراعلی ہیمنت سورین کو جیت کی مبارکباد دی۔

Share the post

رانچی:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کاایک وفد ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی کی قیادت میں جھارکھنڈ کے وزیراعلی جناب ہیمنت سورین سے ان کی رہائش گاہ واقع کانکے روڈ رانچی میں ملکراور گلدستہ دیکر جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب 2024 میں انڈیااتحاد جے ایم ایم، کانگریس، آرجے ڈی اور بھاکپامالے کی شاندار جیت پر مبارکباد پیش کیااور کہاکہ جھارکھنڈ کے ووٹرس نے نفرت کی سیاست کو یک سر نظر انداز کر بالخصوص مسلم اقلیتی طبقہ، عیسائ دلت آدی واسی، مولواسی اور سبھی سیکولرپسندنے انڈیااتحادکے حق میں ووٹ دیکردوتہائ سے زیادہ اکثریت سے جیت درج کراناجھارکھنڈ کے لیئے تاریخ ساز ہے ادارہ شرعیہ جھارکھنڈکے وفد سے وزیراعلی جناب ہیمنت سورین نے ادارہ شرعیہ سمیت جھارکھنڈ کی عوام کابھی تہ دل سے شکریہ اداکیا، ادارہ کے وفد نے وزیراعلی کی اہلیہ اور اسٹارکمپینرکلپناسورین اور دیگر فتحیاب ایم ایل اے حضرات کو بھی جیت کی مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کیا ہے کہ فتحیاب سبھی ممبران اسمبلی عوام کی امیدوں پر کھرااترنے کی بھرپور کوشش کرینگے، اس موقع پر ناظم اعلی مولانامحمدقطب الدین رضوی کے ہمراہ قاری محمد ایوب رضوی، مولانا محمد اسرافیل منظری، قاری مجیب الرحمن، محمداعظم احمد، راہی وغیرہ بھی شریک تھے ۔

Leave a Response