پاسبان تعلیم نہ رہے: حضرت مولانا اختر حسین المظاہری کا انتقال


رانچی( عادل رشید) جھارکھنڈ کے پاسبان تعلیم نہ رہا۔ ایک شمع اور گل ہوی۔ مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے پٹراٹولی کانکے کے مہتمم نیز درجنوں مدارس کے سرپرست حضرت مولانا اختر حسین المظاہری کا آج انتقال ہو گیا۔ مولانا اختر حسین المظاہری اس شخصیت کا نام تھا جنہوں نے جھارکھنڈ کے سنگلاخ وادیوں میں علم دین کی روشنی کو پھیلایا۔ اور گھروں تک دینی ماحول پیدا کیا۔

مولانا اختر حسین پوری زندگی لوگوں کو علم دین سے وابستہ کرتے رہے۔ اسی اثناء میں انکا بلاوا اگیا۔ اور وہ جنت الفردوس کی طرف کوچ کر گئے۔ حضرت مولانا اختر حسین اپنے پیچھے دو بیٹا قاری مظفر اور مولانا مکرم، دو بیٹی سمیت بھرا پورا پروار چھوڑ گئے۔ معلوم ہوکہ حضرت مولانا اختر حسین المظاہری آج اربا گئے تھے اور اچانک ہارڈ اٹیک آگیا۔ انن فانن میں کانکے بلاک چوک واقع ڈاکٹر شمبھو اسپتال میں لے گئے جہاں ڈاکٹر نے دیکھنے کے بعد کہا کہ ان کا ہارٹ اٹیک آیا تھا جس کی وجہ سے وہ انتقال کر گئے۔

،جنازے کی نماز اور مٹی انشاء اللہ بعد نماز عصر،پتراٹولی قبرستان میں ادا کی جاے گی اور وہیں سپرد خاک کیا جاے گا۔

