نیۓ شہر قاضی بنے مفتی ایس طاہر حسین


رانچی: بوکارو ضلع کو ملا ایک نیۓ شہر قاضی۔ حضرت مفتی مولانا ایس طاہر حسین مظاہری, ندوی کو آج 26 ستمبر 2024 کو شہر قاضی بنایا گیا۔ یہ فیصلہ جھارکھنڈ حکومت کے ریونیو رجسٹریشن اور لینڈ ریفارمز ڈیپارٹمنٹ نے قاضی ایکٹ کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے گورنر کے حکم پر لیا ہے۔ محکمہ ریونیو رجسٹریشن اینڈ لینڈ ریفارمز نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ قاضی ایکٹ 1880 نمبر 12 کے سیکشن 2 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جھارکھنڈ کے گورنر کے حکم سے مفتی مولانا ایس طاہر حسین ولد مرحوم ایس ایم ضیاء الدین مکان نمبر 110۔ /A، ملت نگر، ڈاکخانہ مخدوم پور، پولیس اسٹیشن-بالیڈیہ، ضلع-بوکارو، جھارکھنڈ کو ضلع بوکارو کے ہندوستانی مسلم کمیونٹی میں شادی کی تقریبات یعنی نکاح کرانے اور سرٹیفکیٹ دینے کے لیے قاضی کا لائسنس دیا جاتا ہے اور اسے شادی رجسٹرار قرار دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ مفتی ایس طاہر حسین 2010 سے مسجد ارقم ملت نگر مخدوم پور ضلع بوکارو کے امام و خطیب ہیں۔ ان کی زیر نگرانی جامعہ عربیہ تجوید القرآن چل رہی ہے۔

مفتی ایس طاہر حسین دینی تعلم کے ساتھ ساتھ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور تعلیمی میدان میں اپنا نام روشن کیا۔ شہر قاضی کے خط موصول ہونے کے بعد مفتی ایس طاہر حسین جھارکھنڈ حکومت کے وزیر حفیظ الحسن انصاری سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر پھولوں کا گلدستہ اور مٹھائی دے کر وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر نے کہا کہ بوکارو ضلع میں قاضی کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے آپ کو شہر قاضی بنایا گیا ہے۔ موبائل 7549295314 ہے۔ انہیں شہر قاضی بناے جانے پر رانچی اور بوکارو کے علمائے کرام میں خوشی ہے۔ مبارکباد دینے والوں میں رانچی شہر کے شہر قاضی اور مدرسہ حسینیہ کے استاد مفتی محمد قمر عالم قاسمی، قاری خورشید، جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے خزانچی شاہ عمیر، جامعہ عثمان بن عفان کے ڈائریکٹر مولانا الیاس مظاہری، اقرا مسجد رانچی کے امام قاری احسان، مسجد ارقم کے صدر قمر الزماں، سیکرٹری شمس اعظم، نیاز الدین، مفتی طاہر حسین کے تمام برادران، اہل خانہ، جمعیت العراقین کے جنرل سیکرٹری سیف الحق، صحافی عادل رشید، سینٹرل محرم کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عقیل الرحمان، مرحبا ہیومن کے جنرل سیکرٹری سید نہال احمد, عام جنتا ہیلپ لائن کے صدر اعجاز گدی، اقرا مسجد کمیٹی کے سرور خان، محمد فہیم، اور بہت سے لوگوں نے انہیں مبارکباد دی۔

