مدن پور کوکدورو میں تراویح کی نماز میں کلام پاک مکمل


معراج اشرف صاحب نے مدن کوکدورو کی چھوٹی مسجد میں کی قران کریم کو مکمل کیا
اس موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا
معراج اشرف نے قران کریم کے اعجاز پر روشنی ڈالی مولانا موصوف نے کہا کہ قران کریم ہی ایک ایسی کتاب ہے جو اپنی تاریخ خود بتاتی ہے
قران مجید کس نے نازل کیا کس کے ذریعے نازل ہوا اور کس شہر میں نازل ہوا یہ سب تاریخ قران خود بتاتا ہے
انہوں نے کہا کہ یہ قران مجید کا معجزہ ہی تو ہے چھوٹا سے چھوٹا بچہ بھی اس عظیم کتاب کو اپنے سینے میں باآسانی محفوظ کر لیتا ہے اس کے علاوہ کسی بھی چھوٹی بڑی کتاب کا حفظ کر لینا بڑا دشوار ہوتا ہے یہ تقریب مولانا معراج اشرف صاحب کی دعا پر ہی اختتام پذیر ہوئی
اس موقع پر چھوٹی مسجد کے صدر عزت مآب محترم سلطان عادل صاحب و سکریٹری ماسٹر تبریز صاحب نایب صدر۔ آفتاب عالم صاحب خزانچی عرفان عالم صاحب محترم جمیل صاحب عبدالقدوس صاحب ریاض عالم صاحب حافظ اصف صاحب حافظ توفیق صاحب حافظ شاہنواز صاحب سرور عالم صاحب صیام الانصاری صاحب عبدالرازق صاحب فیروز فیروز عالم صاحب اصغر عالم صاحب عین الحق صاحب محمود صاحب رمضان صاحب وغیرہ موجود تھے
