All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi NewssporttechnologyUncategorizedvideos

حضرت اقدس مولانا محمد اختر حسین صاحب مظاہری کے انتقال سے صرف مدرسہ ہی نہیں بلکہ علمی و دینی حلقوں کو ایک ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے: مفتی محمد ثناءاللہ مظاہری

Share the post

إنا لله وإنا إليه راجعون
اللهم اغفر له وارحمه، وعافه واعف عنه، وأكرم نزله، ووسع مدخله، واغسله بالماء والثلج والبرد.

بہت رنج و الم کے ساتھ یہ خبر سنی کہ ہمارے محترم حضرت اقدس مولانا محمد اختر حسین صاحب مظاہری مہتمم مدرسہ عالیہ عربیہ پترا ٹولی کانکے رانچی (رحمۃ اللہ علیہ) اس دارِ فانی سے دارِ بقا کی طرف کوچ کر گئے۔ ان کے انتقال سے صرف مدرسہ ہی نہیں بلکہ علمی و دینی حلقوں کو ایک ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ وہ ایک مخلص خادمِ دین، متواضع راہنما، اور طلبہ و اساتذہ کے لیے سراپا شفقت تھے۔
اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اور پسماندگان، طلبہ، اساتذہ اور متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
ہم اس غم کی گھڑی میں مدرسہ کے تمام متعلقین، اساتذہ، طلبہ، اور لواحقین کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے شریک ہیں۔

والسلام ۔
مفتی محمد ثناءاللہ مظاہری
خویدم تدریس جامعہ
رشید العلوم چترا جھارکھنڈ

Leave a Response