جے یو اے پبلک اسکول کھوری مہوا میں جھارکھنڈ سرکار کے منتری حفظ الحسن کا شاندار استقبال کیا گیا


فضول خرچی سے اجتناب کریں اپنے بچوں کواعلی تعلیم دیں حفیظ الحسن

جے یو اے پبلک اسکول کھوری مہوا میں جھارکھنڈ سرکار کے منتری حفظ الحسن کا شاندار استقبال کیا گیا
موقع پہ منتری حفیظ الحسن نے کہا کہ اس وقت ملک کے جو حالات ہیں بد سے بدتر ہیں بچوں کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے صحیح رہنمائی کے لیے صحیح تعلیم کی ضرورت ہے فضول خرچی سے بچنا ضروری ہے ہم شادی بیاہ میں دونوں میں تقریباً 5لاکھ خرچ کردیتے ہیں لیکن تعلیم پر خرچ نہیں کرتےسنت نبوی پہ عمل کرنا ہمارے لیے بھی ضروری ہے

انہوں نے چلتے چلتے یہ کہا کہ اس وقت مدارس کی بے انتہا ضرورت ہے علماء کرام کی قدر کرنا بھی ہمارے لیے ضروری ہے موقع پہ مدرسہ ترتیل القران کے پرنسپل جناب شہباز انصاری جناب قاری برکت صاحب مولانا عمران مظاہری صاحب حافظ ثنا اللہ صباصاحب صحافی شہباز عالم. جناب مولانا حسیب القادری صاحب جناب قاری عبدالحسیب صاحب جناب منیر الدین صاحب اور رینکو خان صاحب بابا اسلام حافظ عابد جناب عبدالغفور صاحب عمران عالم کے علاوہ سیکڑوں لوگ موجود تھے
