جھارکھنڈ میں یکروزہ تعلیمی بیداری کانفرنس 13/اپریل کو


صاحب گنج جھارکھنڈ
ایم، اے، انصاری
ضلع کے بڑاسوناکوڑ میں قائم ادارہ الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام آئندہ 13/ اپریل کو ہونے جارہی ہے اس کی اطلاع دیتے ہوئے شیخ اجمل سلفی چئیرمین الفلاح نے بتایاکہ حسب دستور امسال بھی الفلاح کا سالانہ اجلاس بنام تعلیمی بیداری کانفرنس ہونے والا ہے جو اپنی تاریخ کو نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ ہوگا
پوچھے جانے پر سلفی صاحب نے بتایاکہ اس عظیم الشان اجلاس میں معززو مؤقر اہم ہستیوں کے ہاتھوں حفاظ کرام کی دستاربندی عمل میں آئیگی
اور مفتی عبدالعزیزحقانی رحمہ اللہ کی نہایت ہی وقیع کتاب رفع الشکوک عمن احل رباالبنوک کااجراء بھی ہوگا
غور طلب ہے کہ یہ کتاب بینکینگ سود کے جواز کے رد میں لکھی گئی تھی
خیال رہے کہ اس کانفرنس میں شیخ عبدالرحمن عالم خان جامعی حیدرآباد شیخ مصطفی اجمل مدنیممبئی شیخ ابوھریرہ سلفی مدنی وجئے واڑہ اندھراپردیش شیخ اشفاق سلفی پٹنہ بہار مفتی سعید الرحمن قاسمی امارت شرعیہ پٹنہ بہار شیخ شمس الحق سلفی نائب ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث جھارکھنڈ شیخ ابراہیم سجاد تیمی بہار شیخ توحید عالم سلفی شیخ نور الدین ساحل عالیاوی شیخ عبدالشکور مغربی بنگال شیخ اجمل سلفی چئیرمین الفلاح عوام سے سماج ومعاشرہ کے حساس عناوین کے علاوہ تعلیم کے اہم موضوعات پرخطاب کریں گے جبکہ کانفرنس کی صدارت علاقہ صاحب گنج کی ایک بڑی علمی فنی اور ادبی شخصیت شیخ اسلم کمال مدنی حفظہ اللہ ڈائریکٹر میڈ پبلک اسکول گمانی فرمائیں گے اور شیخ معین الحق فیضی صاحب ناظم اعلیٰ ضلعی جمعیت اہل حدیث گڈا نائب صدر ہوں گے موقع پر نظامت کے فرائض شیخ جمیل اختر شفیق تیمی بہار اور شیخ علی مرتضی فیضی استاد جامعہ اصلاح المؤمنین برہیٹ انجام دیں گے
ذکر رہے کہ ذمہ داران الفلاح کانفرنس کےلئے مستعد ہیں علماء وخطبا سے رابطے مکمل ہوچکے ہیں دیگر تیاریاں جاری ہیں توقع کی جاتی ہے کہ یہ کانفرنس بڑی کامیاب ہوگی اور اس سے سماج میں تعلیم وتربیت کے تئیں اچھا پیغام عام ہوگا
کولکاتہ ممبئی حیدرآباد پٹنہ اور بنگلور سے کئی بڑی دینی ملی سماجی شخصیات بھی اس پروگرام میں بحیثیت مہمان تشریف لارہی ہیں
