All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand NewsRanchi News

جامعۃ المسلمات اسلام نگر جاڑی بنا پیڑھی میں تقریب تقسیم انعامات

Share the post

آج بتاریخ 15 فروری 2025 بمطابق 16 شعبان 1446 ہجری بروز سنیچر جامعۃ المسلمات اسلام نگر جاڑی بنا پیڑھی پوریو رانچی میں سالانہ امتحانات کے نتائج اورتقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کامیاب طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔
اس تقریب میں جامعہ کے ناظم مولانا ضیاء الہدی اصلاحی، مولانا جمشید عالم ندوی۔ جامعہ کے انچارج مولانا عبدالجبار صاحب قاسمی،ماسٹرمحمد توصیف ،مولانا وسیم اکرم ندوی ،ماسٹرمحمد عالمگیراور دیگر اساتذہ، محترمہ عائشہ شبنم ۔ محترمہ سعدیہ پروین ۔ محترمہ ماریہ تبسم۔ محترمہ عشرت جہاں۔ محترمہ ارم آفتاب اور محترمہ ثانیہ پروین اور دیگر معلمات شریک ہوئیں ۔


یہ بات واضح رہے کہ جامعۃ المسلمات اسلام نگر کی بنیاد 1995 عیسوی میں ابنائے قدیم دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بناپیڑھی نے رکھی۔ جامعہ اپنے قیام کے بعد ہی سے دینی اور عصری علوم کے فروغ میں مصروف رہا ہے۔ ہر سال طالبات کے بڑی تعداد یہاں سے عالمیت سے فراغت حاصل کر کے ملک کے مختلف حصوں میں دینی خدمات انجام دے رہی ہیں اور معاشرے کو بہتر بنانے اور معاشرے سے برائیوں کو دور کرنے میں اپنا بہترین دعوتی فریضہ انجام دے رہی ہیں ۔ اس ادارہ کا یہ امتیاز ہیکہ یہاں دینی اور عصری دونوں علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ جہاں ایک طرف قرآن ۔ تفسیر۔ حدیث ۔ فقہ۔ عربی۔ اردو اور دیگر مضامین کی تعلیم دی جاتی ہے۔ وہیں دوسری طرف اسکولنگ کے طرز پر جھارکھنڈ بورڈ کے مطابق میٹریکولیشن کی تعلیم دی جاتی ہے۔ عالمیت سے فراغت کے ساتھ ہی طالبات جھارکھنڈ بورڈ سے میٹرک کے امتحان میں شریک ہوتی ہیں ۔ جامعہ کا یہ امتیاز رہا ہے کہ یہاں کی طالبات ہر سال بہترین پرسنٹیز کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کرتی ہیں۔ الحمدللہ اس سال بھی 29 طالبات نے عالمیت سے فراغت حاصل کی اور میٹرک کے امتحان میں بھی شریک ہو رہی ہیں ۔ آج کی اس تقریب میں سالانہ امتحان میں کامیاب طالبات کو بیش قیمتی انعامات سے نوازا گیا ۔ حضرت مولانا ضیاء الہدی اصلاحی اور دیگر اساتذہ و معلمین کے ہاتھوں سے ان کو اس کامیابی پر مبارکباد دی گئی اور انعامات سے نوازا گیا ۔
الحمدللہ اس سال جامعہ کا رزلٹ بہتر رہا تمام طالبات نے امتحان میں نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،پورے جامعہ کے اندر ٹاپ کرنے والی طالبہ اقراء پروین بنت محمد نوشاد ہے، جو ضلع مدھوبنی بہار سے تعلق رکھتی ہے۔ انھوں نے 93 پرسنٹ نمبرات کے ذریعے سے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اور پورے جامعہ میں ٹاپ کیا ۔ جناب مولانا ضیاء الہدی صاحب کے ہاتھوں سے ان کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔
اس کے بعد درجہ عالمہ کی ان تمام طالبات کو انعامات سے نوازا گیا جنہوں نے اول دوم سوم پوزیشن حاصل کی ۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والیوں میں درجہ عالمہ خامسہ کی طالبہ ناہید نازنین۔ نازنین پروین ۔رضوانہ خاتون۔عالمہ رابعہ کی طالبہ اقراء پروین، بشری فردوس، ذکری ارم۔ عالمہ ثالثہ کی طالبہ صادقہ ترنم ،مبشرہ پروین، سمرن فاطمہ۔ عالمہ ثانیہ کی طالبہ عارفہ تبسم ،سمیہ پروین ،گلناز پروین ۔عالمہ اولی کی طالبہ ثانیہ پروین ، شمع پروین ،شفا پروین۔ درجہ اعدادیہ کی طالبہ ام حبیبہ ،شفق عظیم ،اسماء خاتون۔ درجہ چہارم کی طالبہ دلکش پروین ، خوشبو پروین ، فیہا فردوس۔ درجہ سوم کی طالبہ حمیرہ فاطمہ ،رفعت ناز، سفینہ پروین ۔ درجہ دوم کے طالبہ رقیہ پروین، شفا ناز، رانی منتشاء۔ اور درجہ اول کی طالبہ زویا پروین، اقراء پروین، اور گلستاں پروین نے بالترتیب اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی ۔
اس تقریب میں جامعہ کے اساتذہ اور معلمات نے طالبات کو مختلف قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔ حضرت مولانا جمشید عالم صاحب ندوی صدر مدرس دارالعلوم اسلام نگر جاڑی بنا پیڑھی نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ” ایک امتحان ختم ہونے کے بعد اصل امتحان عملی زندگی میں شروع ہوتا ہے ۔انہوں نے طالبات کو اخلاق و کردار اور دینی خدمات میں نمایاں کارکردگی کا مشورہ دیا اور اس بات کی تاکید کی کہ قرآن و حدیث اور سیرت و تاریخ سے جو سبق آپ نے حاصل کیا ہے اسے خواتین تک پہنچانا آپ کی ذمہ داری ہے ” اس کے بعد مولانا ضیاء الہدی اصلاحی ناظم جامعہ نے کامیاب طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ” جو کچھ آپ نے پڑھا ہے اسے زندگی کے معمولات میں شامل کرنا نہایت ہی ضروری ہے، “
آخر میں جامعہ کے انچارج اور استاد مولانا عبدالجبار قاسمی نے تمام درجوں کے طالبات کے نتائج امتحان کا اعلان کیا ۔اور جامعہ میں چھٹی کا اعلان کیا ،9 اپریل 2025 کو ان شاءاللہ جامعہ دوبارہ کھل جاۓ گا۔ اور نیا داخلہ شروع ہو جائے گا ۔ خواہشمند حضرات جلد از جلد اپنے بچیوں کی بہترین دینی اور عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت کے لئے جامعہ میں درخواست بھیج سکتے ہیں۔

Leave a Response