All India NewsJharkhand NewsRanchi JharkhandRanchi Jharkhand News

امن وامان و خیر سگالی کی دعا کے ساتھ سہ روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر

Share the post

بالو ماتھ (ابوادیب) بالو ماتھ کے ماسیاتو قصبہ میں 1فروری کوشروع ہوۓ سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا امن وامان خیر سگالی کی دعا کے ساتھ آج اختتام ہوگیا
تبلیغی جماعت عالم اسلام کی فعال متحرک ایمان کی عملی تحریک ہے جس کے کارکن پوری دنیا میں ایمان وعمل کی دعوت کو عام کرنے کی جدوجہد میں لگے ہوۓ ہیں ماسیاتو میں منعقد اجتماع ضلع لاتیہار واطراف ضلع کا اجتماع تھا جو کھلے میدان میں منعقد ہوا جس میں علاقے کے تقریباً 5ہزار فرزندان توحید نے شرکت کی اس اجتماع میں مولانا عبدالواجد چترویدی مولانا مظہر مولا نعیم الدین مولانا حسنین مولانا ابو درداء ودیگر علما کرام نے خطاب فرمایا آخری خطاب حضرت مولانا ابودرداء نے کیا موصوف رقت آمیز دعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا اس اختتام کئ جماعتیں دین کی تبلیغ کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں روانہ کی گئیں اہل بستی وعلاقے کے مسلمانوں کی جدوجہد اور حسن انتظام
اور جذبہ خدمت نے اجتماع کو تاریخ ساز بنا دیا۔

Leave a Response