ال انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کنوینر کا اعلان


9نو مئی کو انجمن پلازہ ہال میں ایک اہم نشست، بعد نماز مغرب
رانچی: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کی ایک اہم نشست بورڈ کے جھارکھنڈ کنوینر ڈاکٹر مجید عالم کی صدارت میں عالم ہاسپٹل کانفرنس ہال میں ہوئی۔ نشست میں علماء کرام، سماجی تنظیم کے نمائندے، اور دانشوروں کا ایک بڑا طبقہ شریک ہوا۔ جھارکھنڈ ریاست میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت کے مطابق تحفظ اوقاف کے سلسلے میں عوامی بیداری لانے کے لیے لایحہ عمل پر تفصیل بات چیت ہوئی۔ سبھی شرکاء نے صدر مجلس کی باتوں کو تائید کیا۔ اور آئیندہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ہر طرح کے پروگرام میں ہر ممکن تعاون دینے اور اسے کامیاب کرنے کا یقین دلایا۔

جس پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جھارکھنڈ کنوینر ڈاکٹر مجید عالم نے کہا کہ جھارکھنڈ ریاستی سطح پر ایک بڑا پروگرام جلد ہوگا۔ اس نشست میں اتفاق رائے سے یہ طے ہوا کہ آئیندہ 9 مئی 2025 بروز جمعہ بعد نماز مغرب ایک اہم میٹنگ مین روڈ واقع انجمن پلازہ ہال میں کیا جائے۔ اور اسی نشست میں یہ طے کیا جائے کہ ریاستی سطح کی ایک بڑا اجلاس کب اور کہاں کیا جائے۔ جس پر سبھی نے اتفاق کیا۔ نشست کی شروعات مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سیکرٹری حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی کی تلاوت قران پاک سے ہوا۔

اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن حضرت مولانا مفتی نذر توحید، بورڈ کے رکن ڈاکٹر حسن رضا، بورڈ کے رکن ایڈوکٹ اے عللام، ریاض شریف، ممتاز خان، حضرت مولانا مفتی عبداللہ ازہر قاسمی، حضرت مولانا شفیق علیاوی، حضرت مولانا اصغر مصباحی، حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی، جناب شاہ عمیر، بچہ بابو، عین الحق انصاری، جنید انور، انیس الرحمن، عاصم امام، مولانا سمیع الحق، وسیم اکرم، عطا اللہ، شمیم بڑھیار، ہارون خان، ڈاکٹر نسیم، فیصل علام، جمیل احسان، ضیاء اللہ، عارف خان، انیس، ضیاء الحق، سیف الحق، ایڈوکیٹ ہمایوں رشید، مولانا نسیم انور ندوی، نوشاد خان، تنویر احمد، شمشیر عالم، ندیم خان، مولانا منظور احمد قاسمی، ڈاکٹر طارق، معراج گدی، سمیت کئی لوگ تھے۔


